بھارت میں عمارت سے پاکستانی 20 روپے کا ایک نوٹ ملنے پر دہشت پھیل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)پونے کے ایک پُرسکون علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا۔ یہ حیران کن دریافت بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جو کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ہوا کچھ یوں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب ایک پاکستانی نوٹ نظر آیا۔
انہوں نے فوراً دیگر رہائشیوں کو آگاہ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔پولیس انچارج انیل وبھوٹے کے مطابق، سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب پولیس علاقے کے دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے اور رہائشیوں کے بیانات قلمبند کرنے میں مصروف ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آخر یہ نوٹ یہاں کیسے پہنچا۔
معاملہ محض اتفاق یا کچھ اور۔۔ انڈیا پریشان ہے؟
یہ سوال ابھرتا ہے کہ آیا یہ نوٹ کسی مسافر کے پرس سے گر گیا، کسی نے مذاق میں چھوڑ دیا، یا پھر اس کے پیچھے کوئی گہری کہانی ہے؟ خاص طور پر جب یہ جگہ این ڈی اے یعنی ’نیشنل ڈیفنس اکیڈمی‘ کے قریب واقع ہے، تو معاملے کی نزاکت مزید بڑھ جاتی ہے۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی حفاظتی خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
قومی سلامتی پر بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ، حکام پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ علاقے میں نظر رکھیں اور نگرانی کو مضبوط کریں۔معاملہ کچھ بھی ہو پاکستان کا نام آتے ہی انڈیا کی نیندیں اڑ جاتی ہیں- ہم سب جانتے ہیں اس سے پہلے کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دیا جا چکا ہے، اب پولیس کی تحقیقات پاکستانی نوٹ پر مرکوز ہیں۔
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری گندم دوسرے صوبوں کی فروخت کی اجازت دیدی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
---فائل فوٹوپولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجوعی تعداد 19 تھی۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔