واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں سے ڈاﺅن سائزنگ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں اوول آفس میں صدارتی حکم نامے پر دستخط کے موقع پر صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک بھی موجود تھے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی حکم نامے کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں سے چار ملازمین کی فراغت پر ایک سے زائد ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی.

(جاری ہے)

ایگزیکٹو آرڈر میں امیگریشن، قانون کے نفاذ اور عوامی تحفظ کے اداروں کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی حکم نامے پر وائٹ ہاﺅس کی فیکٹ شیٹ کا جائزہ لیا ہے جس کا مقصد ایلون مسک کے ماتحت کام کرنے والے محکمے’ ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی“ کے ذریعے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے اقدامات کو آگے بڑھانا ہے.

وائٹ ہاﺅس کی فیکٹ شیٹ کے مطابق سرکاری ادارے افرادی قوت کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے کا آغاز کریں گے اور یہ ادارے اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ اس کے کن حصوں یا پوری ایجنسی کو ختم کیا جا سکتا ہے یا کن اداروں کو ضم کیا جا سکتا ہے کیوں کہ قانون کے مطابق ان کی ضرورت نہیں ہے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وفاقی بیورو کریسی میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں لیکن ان کی جواب دہی ضروری ہے.

ایلون مسک نے وفاقی بیورو کریسی کو حکومت کی غیر منتخب چوتھی شاخ قرار دیا صدر ٹرمپ کی حکومت کا حصہ بننے کے بعد ایلون مسک نے پہلی بار میڈیا کے سوالات کے جواب دیے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے حکومت کو بڑے پیمانے پر اصلاحات کے لیے ووٹ دیے ہیں اور عوام کو یہی ملنے والا ہے یہی جمہوریت ہے ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“کے مالک ہیں.

انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو مالی فوائد کے بدلے میں مستعفی ہونے پر زور دیا جا رہا ہے البتہ ایک جج کی جانب سے اس عمل کو روک دیا گیا ہے اور اس کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ملازمت چھوڑنے کے پروگرام ”بائے آﺅٹ“ کے تحت قبل از وقت ملازمت سے مستعفی ہونے والے سرکاری ملازمین کو ستمبر تک کی ادائیگی کی جائے گی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین اس پروگرام کے تحت مستعفی ہونے کی حامی بھر چکے ہیں دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ روز بھی سرکاری ملازمین کے حق میں ریلی نکالی گئی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری ملازمین ایلون مسک کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔

اس ملاقات کے ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی۔

علاوہ ازیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال بھی اس موقع پر زیرِ بحث آئی گی۔

دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے نے اس ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ میں
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟
  • ٹرمپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ٹر مپ کا نیو یارک ٹائمز کیخلاف کئی ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی نجکاری اور پنشن اصلاحات کیخلاف ملازمین کا سڑکوں پر آنے کا عندیہ
  • ٹرمپ عمر رسیدہ ، صدارت کے اہل نہیں؟ امریکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی