Express News:
2025-09-19@01:43:04 GMT

بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں، نواز شریف

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے نام لیے بغیر مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان  نے ملاقات کی،  ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

محمد نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فی صد کی کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، ہم نے پاکستان کی خاطر ہسنتے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ 

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے، پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سےبچائے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے،مسلم لیگ (ن) نے پھر ثابت کیا کہ ہم ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دیتے ہیں۔

بیان کے مطابق ارکان اسمبلی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے قائد ہیں جنہوں نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پر ریاست کے مفادات کو ترجیح دی، نواز شریف پاکستان کی ترقی کی علامت اور ضمانت ہے، ملک کی خوشحالی اور عوام کی بحالی کی بات آتی ہے تو صرف نواز شریف کا نام آتا ہے، مریم نواز شریف جیسی مدبر اور محنتی وزیر اعلی کا ملنا، پنجاب اور ہماری خوش قسمت ہے، 

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ سوئے  ہوئے محکموں کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے، مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلی نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کی روایت کو ایک نئی مثال بنا دیا ہے، قوم کی بیٹی مریم نواز شریف دن رات عوام اور پنجاب کی خدمت کر رہی ہے، پاکستان اور پنجاب ترقی کر رہے ہیں، عوام کو تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

ارکان اسمبلی نے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب سکیم پورے صوبے اور ہر ضلع میں صفائی کی مثال بن چکی ہے، ارکان اسمبلی  نے  وزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کے عوام خوش اور مطمئن ہیں، ترقیاتی کاموں کا معیار اور رفتار لائق تحسین ہے۔   

وزیراعلی مریم نوازشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری کا آنا ہی ہماری محنت کا صلہ ہے، نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہے، ہماری پہچان اور شناخت نواز شریف ہیں۔
 
 اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سلطان باجوہ، رانا محمد ارشد، کاشف پدھیار، آغا علی حیدر، محمد حسن ریاض، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال، چوہدری الیاس، نعیم صفدر انصاری، ملک احمد سعید، چوہدری احسن رضا خان، محمود انور، رانا سکندر حیات اور رانا اقبال خان اجلاس میں شریک ہوئے۔

جاوید علاؤالدین ساجد، سید محمد عاشق حسین شاہ، چوہدری افتخار حسین چاچڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، یاور زمان، میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، فاروق احمد خان مانیکا، چوہدری جاوید احمد، عمران اکرم، ڈاکٹر فرخ جاوید اور سردار منصب علی ڈوگر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی نواز شریف نے پاکستان کی مریم نواز ترقی کی ملک کی رہی ہے

پڑھیں:

پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا، مریم نواز

لاہور:

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کوبلیشن ٹریٹمنٹ کے تحت کینسر کے مریضوں کا 100 فیصد مفت علاج ہوگا، پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوبلیشن کے نئے اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ کو پہلی ترجیح قرار دیا، دورہ چین میں نمائش کے دوران کوبلیشن مشین دیکھی اور پوری معلومات لی۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام نے کوبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کے بارے میں پوری بریفنگ دی اور ویڈیو دکھائی، کو-ابلیشن مشین بنانے والی کمپنی سے دورہ چین کے دوران ہی ایم او یو سائن کر لیا تھا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میں کینسر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی لانے میں لیڈ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان

مریم نواز نے کہا کہ بھارت سمیت خطے کے کسی بھی اسپتال میں کوابلیشن مشین موجود نہیں، اگر کینسر کے مریض پر پیسے خرچ نہیں کرنے تو کہاں خرچ کرنے ہیں، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال ابھی بن رہا ہے، اس لیے فوری طور پر میو اسپتال میں کوابلیشن ٹریٹمنٹ شروع کیا گیا ہے، نیا طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے کامیابی کا تناسب کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ابتدائی طور پر کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ کرانے والے کینسر کے پانچ مریض مکمل صحت یاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد اصغر جگر کے پیچیدہ کینسر میں مبتلا تھے،60 منٹ میں پروسیجر مکمل ہوا، کامیاب آپریشن پر اللہ کا شکر ادا کیا، کسی کو کینسر ہو جائے تو پوری فیملی خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ کینسر کا روایتی علاج کرنے پر مریض ذہنی اور جسمانی طور پر ختم ہوجاتے ہیں، والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گزرتے ہوئے خود دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران کوابلیشن مشین دیکھ کرپنجاب میں لانے کا عہد کر لیا تھا، کینسر کے مریضوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لیے میو اسپتال میں فوری طور پر کو۔ ابلیشن سینٹر قائم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میو اسپتال کو۔ابلیشن سینٹر میں بریسٹ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے، کڈنی کینسر کا بھی کو۔ابلیشن ٹریٹمنٹ کیا جائے گا، کو۔ ابلیشن سینٹر میں پتا، بون میرو اور صاف ٹشو کینسر کا علاج جلد شروع کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کو۔ابلیشن مشین سے پانچ لوگوں کا کامیاب علاج حوصلہ افزا ہے، 5 کو۔ ابلیشن مشینیں اور لائیں گے، نشتر ملتان، راولپنڈی اور 3 مشینیں نواز شریف کینسر اسپتال میں نصب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال دسمبر میں فعال ہوگا، پہلا یونٹ میں کو۔ ابلیشن سینٹر قائم کریں گے، الٹراساؤنڈ ٹاپ مشین کو۔ابلیشن میں لیکوڈ نائٹروجن سے آئس بال بنایا جاتا ہے، کو۔ابلیشن مشین میں ٹیومر کو منفی198 ڈگری پر فریز کرکے بلڈ سپلائی ختم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کو۔ابلیشن مشین میں 80ڈگری پر ہیٹ اپ کیا جاتا ہے، کو۔ابلیشن کے طریقہ علاج سے کینسر کے صحت مند سیل متاثر نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے، ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی تربیت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کو۔ابلیشن مشین طبی سائنس کی دنیا میں حیران کن انقلابی ایجاد ہے، کو۔ابلیشن سینٹر کے دروازے پنجاب کے عوام کے لیے تو کھلے ہی ہیں، باقی صوبے کے عوام بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرجری، کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی کے بغیر کینسر کا 60 منٹ میں علاج حیران کن اور خوش آئند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
  • کھارادر جنرل ہسپتال میں ’’سی ٹی اسکین‘‘کا افتتاح
  • پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا، مریم نواز
  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ