سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا اہم ترین مقابلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے، فاتح سائیڈ فائنل میں جگہ بنا کر 14 فروری کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔ گرین شرٹس ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اترے ہیں، پروٹیز کو ان کے گھر پر ہرانے کی وجہ سے حوصلے بھی بلند ہیں۔ ٹاس ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سیکھا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، آج بھرپور ٹیم کیساتھ میزبان پر اٹیک کریں گے، پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائیں، ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ قومی سکواڈ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کامران غلام کی جگہ سکواڈ میں سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان الیون میں فخر زمان ، بابر اعظم، سعود شکیل ، محمد رضوان اور سلمان آغا شامل ہیں، ان کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج پاکستان پہنچیں گے، نوازشریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔

بتایا گیا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائزر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر اتفاق
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ