ٹک ٹاک نے امریکہ میں نئے ڈاؤن لوڈنگ طریقے کی سہولت فراہم کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے امریکی صارفین کے لیے ایک نیا ڈاؤن لوڈنگ آپشن فراہم کیا ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور کی مدد کے بغیر ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
امریکا نے ٹک ٹاک پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جنوری میں ایپ پر پابندی عائد کی تھی، تاہم ٹک ٹاک نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس پر تردید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد ازاں 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو مؤخر کر دیا، مگر اس کے باوجود ایپ ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز سے غائب رہی۔
ٹک ٹاک نے سائڈ لوڈنگ کے ذریعے امریکا کے صارفین کو اب ٹک ٹاک کی ویب سائٹ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دی ہے، جس سے وہ گوگل پلے اسٹور کے بغیر ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں۔
اس کے برعکس، ایپل اپنے آئی فونز اور آئی پیڈز پر سائڈ لوڈنگ کے ذریعے ایپ انسٹال کرنے کی اجازت نہیں دیتا، لیکن ان ڈیوائسز پر ویب براؤزر کے ذریعے ٹک ٹاک ایپ تک رسائی ممکن ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی نے پنجاب میں مویشیوں سے آمدنی پرٹیکس ختم کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا ،ترمیمی بل کے تحت لائیو اسٹاک آمدن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ۔بل کے متن کے مطابق لائیو اسٹاک کی آمدنی پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا،ترمیمی بل کے ذریعے کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا،بل کی منظوری سے لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف ملے گا،پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو نے مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زرعی آمدنی کے ٹیکس کے دائرے سے مکمل طور پر نکالنے کی ترمیمی تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کی جائیں گی، جن کے ذریعے ایکٹ کے سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شقڈی اور ای کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔(جاری ہے)
ان شقوں میں لائیو اسٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زرعی آمدنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا، جس پر ٹیکس عائد ہوتا تھا۔ترمیمی بل کی منظوری کے بعد لائیو اسٹاک یعنی مویشی پالنے، دودھ، گوشت، اون اور دیگر جانوروں سے حاصل ہونے والی آمدنی ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہو جائے گی۔قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بل کو ایوان میں رائے شماری کے ذریعے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اگر ایوان نے منظوری دے دی تو یہ ترمیم باضابطہ طور پر قانون کا حصہ بن جائے گی۔