اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ آرمی میں سول ملازمین بھی ہوتے ہیں اگر سول ملازم ملازمت کی آڑ میں دشمن ملک کے لیے جاسوسی کرے تو ٹرائل کہاں ہوگا؟عدالت عظمی میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے اہم نکات اٹھائے.

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آئینی عدالت کے سات رکنی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی بینچ میں دیگر ججوں میں جسٹس جمال خان مندوخیل‘ جسٹس نعیم اختر افغان‘ جسٹس حسن اظہر رضوی‘ جسٹس مسرت ہلالی‘ جسٹس محمد مظہر علی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں دوران سماعت وکیل بیرسٹر سلمان اکرم نے دلائل دیے جسٹس محمد علی مظہر نے دوران سماعت دلائل سنتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پانچ رکنی بینچ نے سیکشن ٹو ڈی ختم کر دیا تھا سیکشن ٹو ڈی ختم ہونے کے بعد جاسوس عناصر کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا.

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرمی میں موجود سول ملازمین آرمی ایکٹ کے تابع ہوتے ہیں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے تابع ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا جائے گا لیکن سیکشن ٹو ڈی کی عدم موجودگی میں ٹرائل کہاں ہو گا؟ جسٹس جمال مندوخیل نے بھی سوال اٹھایا کہ آرمی ایکٹ کے تابع سول ملازم جاسوسی پر تادیبی کاروائی الگ اور ملٹری ٹرائل الگ ہو گا؟ سلمان اکرم راجہ نے جواباً کہا کہ ایسا نہیں کہ ٹو ون ڈی شق کے بغیر ریاست کا کاروبار نہیں چل سکتا.

ایڈووکیٹ انعام الرحیم نے کہاکہ 1965 کی پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جو مذاکرات ہوئے تھے ان کے خلاف پاکستان میں بھی مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس کے بعد آرمی ایکٹ میں ٹو ون ڈی کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے تحت عام شہریوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جا سکتے تھے. جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اگر کوئی سویلین مڈل مین خفیہ راز دشمن کے حوالے کرنے تو ٹرائل کہاں ہو گا؟ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ اس کا ٹرائل سپیشل انڈر آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو گا آفیشیل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا مکمل طریقہ کار موجود ہے میں اصول اور قانون کے خلاف اپنی مرضی سے توڑ موڑ کر دلائل نہیں دوں گا کلبھوشن کا کیس آپ کے سامنے ہے دنیا میں ایسا نہیں ہوتا آئینی بنیادی حقوق دے کر ایک انگلی کے اشارے سے چھین لیے جائیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ کمانڈنگ آفیسر کہے مجھے فلاں ملزم کو میرے حوالے کرو.

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے ریکارڈ چیک کیا ہے دسمبر 1967 میں پارلیمنٹ کے ذریعے سیکشن ٹو ون ڈی ٹو کی منظوری کی گئی تھی سپریم کورٹ ایف بی علی کیس پر نظرثانی کیے بغیر آرمی ایکٹ کی شقوں کا جائزہ لے سکتی ہے جسٹس جمال خان مندوخیل نے پوچھا کہ کیا ہم آئین کے پابند ہیں یا عدالتی فیصلے کے پابند ہیں سلمان راجہ نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن عدالت کے لیے ضروری نہیں ہیں .

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ اگر آئین میں تبدیلی ہو جائے تو کیا ہو گا؟ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ پھر تو صورت حال ہی مختلف ہو گی ایف بی علی کیس فیصلے کے وقت آرٹیکل 175 کی شق تین نہیں تھی جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہم نے مرکزی فیصلے پر نظرثانی کرنی ہے یکسانیت بھی لانی ہے تشریح بھی کرنی ہے پتہ نہیں اور کیا کیا کرنا ہے.

سلمان راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے شفاف ٹرائل نہیں ہو سکتا 19ویں صدی والا کورٹ مارشل اب پوری دنیا میں تبدیل ہو چکا ہے 2025 میں 1860 والے کورٹ مارشل کی کارروائی کا اطلاق یونیفارم پرسنل پر بھی نہیں ہو سکتا پتہ نہیں دو سال تک کیا ہوتا رہا ایک کاغذ تک باہر لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی ضمانت کا حق بھی حاصل نہیں. سنیئرقانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں ایف بی علی کیس میں ایاز سپرا اور میجر اشتیاق آصف کا وکیل رہا اس وقت ٹرائل اٹک جیل میں ہوتا تھا ٹرائل کے بعد ریکارڈ جلا دیا جاتا تھا جب ٹرائل ختم ہوتا ہماری اٹک قلعے سے نکلتے ہوئے مکمل تلاشی کی جاتی تھی ایک کاغذ تک نہیں لے کر جانے دیا جاتا تھا جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اس وقت مارشل لاءکا دور تھا.

دوران سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان راجہ سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں برا نہ مانیے گا آپ کی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ آج کل سیاسی وابستگی بھی ہے جب آپ کی سیاسی پارٹی کی حکومت تھی اس وقت آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی اس وقت پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی.

سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ میں اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھامیں تو ہمیشہ اپوزیشن کی طرف رہا اس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی سلمان اکرم راجہ جمعرات کو بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے اعتزاز احسن لطیف کھوسہ فیصل صدیقی دلائل دیں گے جبکہ وزارت دفاع کے وکیل کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلمان اکرم راجہ نے جواب جسٹس محمد علی مظہر نے راجہ نے جواب دیا کہ ٹرائل کہاں ہو سپریم کورٹ جسٹس جمال آرمی ایکٹ نے کہا کہ سیکشن ٹو نہیں ہو ایکٹ کے کہ آرمی کے بعد

پڑھیں:

دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی

دبئی میں کام کے خواہشمند افراد کے لیے متحدہ عرب امارات نے ایک خصوصی ویزا متعارف کرایا ہے۔

نئے ویزے کے تحت ملازمت تلاش کرنے والے افراد 60، 90 یا 120 دن تک ملک میں قیام کر کے روزگار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ اس ویزے کے لیے کسی مقامی کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا

یہ ویزا اپریل 2022 میں نافذ کیے گئے نئے ویزا نظام کا حصہ ہے جس کا مقصد ہنرمند پیشہ ور افراد اور نوجوان ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔ ’جاب ایکسپلوریشن انٹری ویزا‘ کے ذریعے درخواست گزار نوکری حاصل کرنے سے قبل ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قیام کر کے مارکیٹ کا جائزہ لے سکیں گے۔

اس ویزے کے لیے اہل امیدواروں میں وہ افراد شامل ہیں جو وزارت افرادی قوت و امارات کے منظور شدہ پیشہ ورانہ درجہ بندی میں پہلے، دوسرے یا تیسرے درجے کے ہنر مند ورکرز کے زمرے میں آتے ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ درخواست دہندگان کے پاس کم از کم بیچلرز ڈگری ہونا ضروری ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ کار نہایت آسان ہے۔ امیدوار جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کی ویب سائٹ gdrfad.gov.ae/en کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ آن لائن فارم پر ذاتی معلومات، پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد اپ لوڈ کرنے کے بعد مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات: وزٹ ویزا ہولڈرز کو ملازمت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ویزے کے اخراجات اس کی مدت کے مطابق ہیں۔ 60 دن کا ویزا 200 درہم، 90 دن کا 300 درہم جبکہ 120 دن کا ویزا 400 درہم میں جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار درہم سکیورٹی ڈپازٹ، وارنٹی سروس فیس اور دیگر معمولی چارجز بھی وصول کیے جاتے ہیں۔ اگر کوئی امیدوار یو اے ای کے اندر سے اپلائی کرے تو اضافی فیس بھی لاگو ہوگی۔

متعلقہ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس ویزے کے بارے میں فراہم کردہ معلومات عمومی ہیں۔ درست اور تازہ ترین رہنمائی کے لیے امیدواروں کو براہ راست جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی یا فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹ سکیورٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جابز دبئی ملازمت ویزا یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کو جج کے اختیارات سے روک دیا گیا
  • عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
  • کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
  • قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی