پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹیاں مفادات کے گرد گھومتی ہیں تو یہی حال ہوتا ہے جو پی ٹی آئی کا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروہوں میں تقسیم ہوچکی ہے، خیبرپختونخوا میں ان کے تین چار گروہ ہیں، قومی اسمبلی میں بھی یہ تقسیم کا شکار ہیں، صوبائی حکومت جلسے کی ناکامی کے لیے کوششیں کرتی رہی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی ائی کو صرف اقتدار کے لیے تعمیر کیا گیا، اقتدار نہیں تو پارٹی تقسیم ہورہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی فارن پالیسی مستحکم ہے سب سے تعلقات بڑھا رہے ہیں، چین ہمارا بڑا اتحادی ہے کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں رکھنا چاہتے، حکومت کے معاشی اعشاریے بہتر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، عرب ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، فلسطین کے بھائیوں کے لیے آواز بلند کرنا خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی جیتے، طیب اردوان دوست اور بھائی ہیں ان کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔
مزیدپڑھیں:کےپی کابینہ میں تبدیلی کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف پی ٹی ا ئی وزیر دفاع نے کہا کہ
پڑھیں:
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد اہم پیغام جاری کیا ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی ہم منصب کے بیان پر بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘، خالد بن سلمان نے اس جملے کو اردو، انگریزی اور عرب میں الگ الگ شیئر کیا۔
سعودیہ اور پاکستان۔۔
جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔
ہمیشہ اور ابد تک۔???????????????? https://t.co/3oBMFEU1G5
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 17, 2025
وزیر دفاع خواجہ نے سعودی ہم منصب کی ایکس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم موڑ، دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ، رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشااللہ ساری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
Post Views: 5