کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی  ۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے اپنی سینچریاں سکور کی اور پاکستان کو فتح دلائی۔
پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چھوتی وکٹ کے لیے 224 رنز کی شراکت داری قائم کر لی  ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا، انہوں 206 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹمبا باواما 82، میتھیو بریٹزکی 83 اور ہینرک کلاسین 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان نے 353 رنز کے تعاقب کا آغاز کیا تو فخر زمان اور بابر اعظم کریز پر اترے۔
پاکستان نے پہلے سات اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 57 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب بابر اعظم چار چوکوں کی مدد سے صرف 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد ون ڈاؤن کریز پر اترنے والے سعود شکیل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اوپنر بیٹر فخر زمان نے بھی جلد ہی پویلین کی راہ لی، وہ چھ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یوں 353 رنز کے تعاقب میں پہلے 10 اوورز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے تین کھلاڑی 91 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان ٹمبا باواما اور ٹونی ڈی زورزی کریز پر اترے۔
جنوبی افریقہ نے پہلے آٹھ اوورز تک بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب ٹونی ڈی زورزی 22 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سلمان علی آغا کو کیچ تھما دی۔
کپتان ٹمبا باواما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی، وہ سعود شکیل کے ہاتھوں اس وقت رن آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور 170 تھا۔
اس کے بعد میتھیو بریٹزکی اور ہینرک کلاسین نے پاکستانی بولرز کی خوب کلاس لی۔
جنوبی افریقی بلے بازوں کی وکٹ پاکستانی بولرز کا خواب بنا رہا، اس دوران کچھ ایسے مناظر بھی دیکھنے کو ملے جن سے لگا کہ پاکستان انڈر پریشر ہیں۔
میتھیو بریٹزکی ایک چھکے اور 10چوکوں کی مدد سے 83 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ہینرک کلاسین 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے علاوہ ویان مولڈر دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کائل ویریئن 44 اور کاربن بوش 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کی۔
یاد رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ پاکستان نے اوورز میں ا و ٹ ہوئے رنز کے

پڑھیں:

بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • تیسرا T-20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی