روسی جہاز کی اطلاع پر جاپانی بحریہ الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں روسی جہاز کے سمندری حدود کے قریب آنے پر بحریہ کو الرٹ کردیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق جنوب مغربی صوبے میازاکی اور اوکیناوا کے قریب روسی بحریہ کے جہاز کی رات بھر نگرانی کی جاتی رہی۔ روسی جہاز اوکیناوا کے مرکزی جزیرے کے جنوب مشرق میں 50 کلومیٹر دور سمندر میں موجود تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا
اسرائیلی فوج کا غزہ تک امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرونز سے حملہ، میڈلین کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز
اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد لیجانے والی کشتی ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی ‘میڈلین’ کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا جبکہ جہاز پر سوار افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعدکمیونیکیشن کو جام کیا اور مطالبہ کیا کہ جہاز میں موجود ہر شخص اپنا فون بند کر دے جس کے بعد جہاز کے ارکان کا رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ جہاز سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نےبھی فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کو اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے 6 جون کو سسلی سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن سمیت مختلف ممالک کے 12 افراد سوار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم