پاکستان یمن تنازعہ کے حل کیلئے تعاون کے عزم پر قائم: چیئرمین سینٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان یمن میں جاری تنازعہ کے حل کے لیے اپنے تعاون کے عزم پر قائم ہے۔ چیئرمین سینٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یمنی طلباء اور پیشہ ور افراد پاکستانی اداروں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان سکالرشپس اور دیگر تربیتی اقدامات کے ذریعے یمن کی مدد جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین سینٹ
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
کراچی:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔
دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔