پڈعیدن،نواحی علاقوں میں کریک ڈائون ،8 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں کریک ڈائون 8 ملزمان گرفتار،3 پستول، 10 رائونڈ،530 گرام چرس، 6 بوتلیں وسکی شراب، 1863 گرام گٹکا، مسروقہ 3 بکریاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا،مرتضیٰ رند سے پستول 5 رائونڈ،ڈھولن رند سے پستول 3 رائونڈ،رحیم پنھور سے پستول 2 رائونڈبرآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔بھریاروڈ اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منیر سولنگی سے 530 گرام چرس،مختار ڈھلو سے 3 بوتلیں شراب،ادریس بھٹی سے 3 بوتلیں شراب،صابن راجپر سے 1863 گرام گٹکابرآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ٹھاروشاہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوران انٹروگیشن گرفتار ملزم گلفام سیال کی نشاندہی پر ایک مسروقہ موٹرسائکل بھی برآمد کی گئی۔دوسری جانب ٹھاروشاہ پولیس نے کارروائی کرکے مسروقہ 3 بکریاں برآمد کیں۔برآمد شدہ بکریاں تصدیق کے بعد اپنے مالک منظور احمد ڈاہری کے حوالے کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے، تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ٹانک میں فائرنگ سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بازار میں پیش آیا۔ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔