Nai Baat:
2025-09-18@13:50:15 GMT

کتاب میلے اور ناشرین کی ہیرا پھیری !

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کتاب میلے اور ناشرین کی ہیرا پھیری !

لاہور میں یہ مہینہ کتاب میلوں کا مہینہ ہے۔ سال کے پہلے مہینے ایسے ہی گزرتے ہیں۔ بہار کے مشاعرے ، کتاب میلے اور پھولوں کی نمائش لاہور کی پہچان ہے۔ پریس کلب ، الحمرا ہال ، ایکسپو سنٹر ، پنجاب یونیورسٹی ، پاک ٹی ہاؤس ، پنجابی کمپلیکس سمیت علم و ادب کے دیگر ٹھکانوں سے شکر خوروں کو شکر ملتی رہتی ہے۔ باغ جناح اور جیلانی پارک یعنی ریس کورس میں بھی پھولوں کی نمائش اور ہریالی زندگی کا پتہ دیتی ہے۔ نہر اور مال روڈ کو بھی سجایا جاتا ہے۔ لاہور اسی لیے لاہور ہے کہ آلودگی میں پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود یہاں کی تیز ترین زندگی سے بھی خوشی کے چند لمحے کشید کیے جا سکتے ہیں۔ یہ شہر گاؤں سے آنے والے لاکھوں کڑیل نوجوانوں کو کھا گیا کہ پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے ہجرت کرنے والے اب اسی شہر کے مقیم ہیں۔ یہ بھی عجیب زندگی ہے کہ پہلے لاہور کے ارد گرد موجود گاؤں دیہات سے نوجوان روزگار کے لیے یہاں آئے ، زمین بیچ کر کاروبار کیا اور اب کئی سال لاہور گزارنے کے بعد ایکڑوں میں بیچی گئی زمین مرلوں میں خرید رہے ہیں۔ لاہور کے ارد گرد موجود پھولوں کے باغ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ یہ باغ بیچنے والے اب اسی جگہ گھر بنا رہے ہیں کہ پطرس بخاری کی وفات کے کئی برس بعد بھی لاہور پھیلتا چلا جا رہا ہے۔ چند سال قبل لاہور کو اوقات میں رکھنے کے لیے شہر کے گرد دائرے میں ایک سڑک بنا دی گئی تھی تاکہ اس شہر کی حد بندی ہو سکے ،اب وہ رنگ روڈ بھی شہر کے اندر ہے اور لاہور اس کے چاروں طرف پھیل چکا ہے۔

اگلے روز لاہور ایکسپو سنٹر میں کتاب میلہ سجا۔ اس کتاب میلے میں کراچی تک سے لوگ آتے ہیں۔ ہمارے کچھ دوست بیرون ممالک سے بھی تشریف لائے۔ بلاشبہ ایکسپو سنٹر لاہور اور کراچی کے کتاب میلے پاکستان کے بڑے کتاب میلے ہوتے ہیں۔ کچھ دوستوں کے مطابق لاہور کا کتاب میلہ دوسرے نمبر پر ہے کہ پہلا بڑا میلہ تاحال کراچی میں سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کا کتاب میلہ بھی شاندار ہوتا ہے جو چند روز بعد سجے گا۔ اس بار کتاب میلے میں جہاں برگر شوارمے اور کتابوں کے بکنے پر بحث چلتی رہی وہیں ناشرین اور خریداروں کے درمیاں بھی مباحثے ہوئے جس پر سوشل میڈیا میں اب بھی گفتگو چل رہی ہے۔ کتاب میلے میں کچھ بک سٹال خالی خالی تھی تو کہیں کھڑکی توڑ رش نظر آیا۔ جہلم بک کارنر کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ سب سے زیادہ کتاب علی اکبر ناطق کی فروخت ہوئی۔ مجھے علی اکبر ناطق سے بعض معاملات میں شدید اختلاف ہے لیکن پبلشر کی گواہی کے بعد ایمانداری کا تقاضا ہے کہ انہیں بطور لکھاری سراہا جائے جو آج کے دور میں قاری کو ایسا ادب مہیا کر رہے ہیں جس نے کتاب کلچر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ جہلم بک کارنر نے یہ روایت زندہ رکھی ہوئی ہے کہ وہ معروف ادیبوں کو اپنے سٹال پر بلاتے ہیں، لوگ کتب خرید کر اپنے پسندیدہ ادیب کے ساتھ تصویر بناتے ہیں اور کتاب پر دستخط کراتے ہیں۔ ناطق بیسٹ سیلر رہے لیکن سیلفی اور تصاویر کے حوالے سے ہجوم روف کلاسرا کے ارد گرد رہا۔ ان کی کتاب بھی دھڑا دھڑ بک رہی تھی۔ کتاب میلے پر ان کی کم از کم ایک نئی کتاب لازمی منظر عام پر آتی ہے۔ ایکسپو سنٹر میں سٹال بہت مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے کئی اچھے پبلشر غائب تھے۔ قلم فاؤنڈیشن والے علامہ عبد الستار کی تحریک پر گزشتہ برس سو سے زائد نجی "رحمت للعالمین لائبریریاں ” قائم ہوئیں لیکن ان کی کتب حسن عباسی کے "نستعلیق ” پر تھیں۔
جہاں کتاب میلہ شاندار تھا وہیں کچھ شکایات بھی تھیں۔ اس بار پبلشرز نے یہ ڈنڈی ماری کہ کتاب پر قیمت پرنٹ نہیں کی۔ قیمت کے سامنے رقم والی جگہ خالی چھوڑ دی تھی۔ ایسی کتب من مانی قیمت پر فروخت کی گئی۔ اسی طرح پرانی قیمت پر زیادہ قیمت والے سٹیکر لگا کر پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ کے نام پر بھی اصل قیمت میں کتابیں بیچی گئیں۔ قارئین اس پر شکوہ کرتے نظر آئے۔ کتاب میلے کے منتظمین کو ایسی "وارداتوں” کا نوٹس لینا چاہیے ورنہ قارئیں بدظن ہو جاتے ہیں۔ اس حوالے سے نامور ناشر اعجاز احمد نواب کتب فروشوں کا دفاع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سپر سٹور پر پڑی پرانی اشیا کا ریٹ تبدیل ہونے پر پہلے سے موجود سٹاک پر نیا ٹیگ لگ سکتا ہے تو پرانی کتب پر بھی نئے ریٹ کا سٹیکر لگانا درست ہے۔ ان سے عرض کی کہ اگر کتاب کے نئے ایڈیشن موجود ہوں تو پرانی کاپی کو پرانی قیمت پر ہی فروخت کرنا چاہیے کیونکہ نئی کی نسبت وہ خستہ حال ہو چکی ہو گی۔اگر کتاب نایاب ہو اور اس کی کوئی کاپی دستیاب نہیں یا بہت قدیم نسخہ ہو تو اس کی کمیابی کی اہمیت کے پیش نظر قیمت زیادہ ہو سکتی ہے۔ ان کو یہ بھی بتایا کہ سپر سٹور پر دودھ سمیت ایسی کئی اشیا ہیں جو ایکسپائری تاریخ تک فروخت نہ ہوں تو واپس یا ضائع ہو جاتی ہیں۔ پرانی چیزوں کی اہمیت کسی نہ کسی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔ رؤف کلاسرا کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ اچھا کانٹنٹ بک رہا ہے اور اچھا کانٹنٹ شائع کرنے اور رائلٹی دینے والے پبلشرز کامیاب ہیں۔ جن پبلشرز نے مصنف سے مکمل اخراجات و منافع ایڈوانس لے کر غیر معیاری مواد کتابی شکل میں شائع کرنا شروع کر دیا ان کی کتاب واقعی نہیں بکتی لیکن اس کی قیمت وہ پہلے ہی مصنف سے لے چکے ہوتے ہیں۔ اس کاروباری کلچر نے بھی کتاب کو نقصان پہنچایا ہے۔ کتاب کلچر آج بھی زندہ ہے اور پبلشر منافع میں ہیں۔ غیر معیاری کتب ، پرانی قیمت پر نئے ریٹ کے سٹیکر ، ڈبل قیمت رکھ کر "آدھی ” یعنی اصل قیمت پر کتاب بیچنے کے ہتھکنڈے بھی قارئین کو متنفر کر رہے ہیں۔ کتاب کلچر کو بچانے کے لیے پبلشرز کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: ایکسپو سنٹر نے والے رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 668 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے گھٹ کر 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکت سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل ’’چین میں ہر جگہ مواقع ہیں‘‘،غیرملکی سرمایہ کار موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنوب مشرقی ایشیا میں مصر سے بھی زیادہ پرانی ممیاں دریافت
  • افروز عنایت کی کتاب ’’سیپ کے موتی‘‘ شائع ہوگئی
  • نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  • کتاب ہدایت