Daily Mumtaz:
2025-07-26@00:01:03 GMT

IMFآمادہ،گرمیوں میں سستی بجلی ملنے کی راہ ہموار

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

IMFآمادہ،گرمیوں میں سستی بجلی ملنے کی راہ ہموار

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہیکہ  بجلی کی قیمتوں پر آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا کھٹکا اب نہیں رہا،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ منصوبہ بناکر لائیں ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں،یقیناًیہ پیشرفت بجلی کے صارفین کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کااثربرآمدات پر پڑے گا،وزیراعظم سے حالیہ دورہ دبئی میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی انتہائی خوشگوارملاقات ہوئی جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی بہتری کا بھی اعتراف کیا جس سے سات ارب ڈالرکے قرض پروگرام کی اگلی قسط کے بروقت اجراء کی راہ ہموارہوگئی ہیں ،تاہم اس ضمن میں پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کے مشن کی ملاقاتوں پر بعض حلقے اعتراضات اٹھارہے ہیں لیکن یہ ملاقاتیں بظاہرحکومتی رضامندی سے ہورہی ہیں اوراس معاملے کومداخلت کارنگ دینادرست نہیں، پی ٹی آئی  کے بانی چیئرمین   عمران خان نے   آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا جس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کا معاملہ اٹھایا ہے اور دہشت گردی کی وجوہات پربات کی ہے۔ منی لانڈرز کو اقتدار میں بٹھایا گیا ہے، 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے ہیں اور 20 ارب ڈالر کا سرمایہ ملک سے باہر چلا گیا ہے، ہم نے جب حکومت چھوڑی معیشت کی گروتھ 6 اعشاریہ 4 فیصد تھی۔خط میں سابق وزیراعظم نے دہشت گردی کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی رول آف لا نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہی ہے جب کہ کوٹ پیکنگ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے کی جارہی ہے، جب کہ رول آف لا انڈیکس پر پاکستان 140 ویں نمبر ہیبانی چیئرمین چونکہ جیل میں ہیں اس لیے خط خود تونہیں لکھ سکتے تاہم وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ ان کی جو بات چیت ہوتی ہے اسے کھلے خط کارنگ دے دیاجاتاہے بظاہرآرمی چیف کو کھلے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی آرمی چیف کی طرف سے کسی جواب کاامکان ہے،اگرعمران خان سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو انہیں خطوط بازی کی بجائے متعلقہ قانونی فورم سے رجو ع کرناچاہئے،ادھر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکا ل دیاگیا تاہم پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہراس کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں اور ان کاکہناہے کہ اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں شیرافضل مروت گزشتہ کچھ عرصے سے زیرعتاب تھے ان پر پارٹی ڈسپلن کے الزامات عائد کئے جاتے رہیں دیکھتے ہیں اب شیرافضل مروت کیالائحہ عمل اختیارکرتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان

حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے اس اہم فیصلے سے قبل اپنے قریبی ساتھیوں اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماد اظہر نے قانونی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا ہے تاکہ عدالت میں پیشی اور ضمانت کے لیے درکار قانونی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ حماد اظہر نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر عدالت سے ضمانت نہ ملی تو وہ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔
یاد رہے کہ حماد اظہر تقریباً دو سال سے روپوش تھے اور 9 مئی کے واقعات کے بعد سے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ وہ حال ہی میں اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال پر منظرِ عام پر آئے، جب وہ نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔
اس حوالے سے حماد اظہر نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے گھر آئے یا خیریت دریافت کرنے کے لیے پیغام بھجوایا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے، تین بہنوں کے بھائی اور دو کمسن بچوں کے باپ ہیں، اور گزشتہ دو سال سے ان کے اہل خانہ نے جو اذیت برداشت کی، اس کا اندازہ وہی لگا سکتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں اپنی والدہ اور اہل خانہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمات کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر جھوٹے پرچے بنائے گئے جن کی نہ کوئی بنیاد ہے نہ جواز۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عدالت سے رجوع کریں گے اور قانونی طریقے سے اپنا دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف ملا تو اللہ کا شکر ادا کریں گے، اور اگر انصاف نہ ملا تو صبر اور استقامت سے مزید ظلم برداشت کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان کا اختتام قرآن کی اس آیت کے مفہوم سے کیا کہ ’بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر نے چین میں 16 نئے غیر ملکی سفیروں سے سفارتی اسناد  وصول کیں چینی صدر پاکستانی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں، چینی نائب صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سرکاری دورہ چین: چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دے دیا اسحٰق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج اہم ملاقات طے کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • علاقائی سیاست اور باہمی تعلقات
  • سینٹ نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اورآئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا
  • حماد اظہر کا سرینڈر کرنے کا فیصلہ، ضمانت نہ ملنے کی صورت میں جیل جانے کا امکان
  • خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
  • دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وائٹ ہاؤس کا نیا اے آئی پلان: ضوابط میں نرمی، جدید ٹیکنالوجی کی راہ ہموار
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
  • پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار