تحریک انصاف سے نکالنے جانے پر شیرافضل مروت نے ردعمل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے نکالنے جانے پر رلن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پی ٹی آئی کے ان افراد نے ناانصافی کی ہے جو مجھے شروع سے ناپسند کرتے تھے، میرا ایسے لوگوں سے جھگڑا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن میں ایسے اذیت دینے والوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا، میرا جرم صرف یہ ہے کہ میں نے پارٹی کے اندر کبھی کسی گروپ کا ساتھ نہیں دیا کیوں کہ میں نے ہمیشہ خان کو اپنا لیڈر مانا، میں اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا جاری بائیکاٹ ختم کرتا ہوں۔
شیرافضل مروت کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے نظریات کے خلاف کبھی نہیں جاؤں گا اور وہ ہمیشہ میرے لیڈر رہیں گے، میں ان کی پوزیشن اور اس حقیقت کو سمجھتا ہوں کہ ان کے پاس معلومات تک محدود رسائی ہے اور اس حقیقت کو کہ وہ سازشیوں کے گھیرے میں ہیں، میں آج رات قومی میڈیا پر اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کروں گا، میں امید کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کارکنان آزمائش کی اس گھڑی میں ساتھ دیں گے کیوں کہ میں ان کی آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا تھا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ آئیے ان موقع پرستوں کے خلاف اکٹھے کھڑے ہوں جنہوں نے پچھلے ایک سال میں عمران خان اور پارٹی کو ناکام کیا، پارٹی میں رہوں یا نہ رہوں سچائی اور عزت نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا، میری اقدار مجھے کبھی بھی ناانصافی کے خلاف رحم مانگنے کی اجازت نہیں دیں گی اور اگر یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر واپس نہ لیا گیا تو میں کبھی بھی اس کی درخواست نہیں کروں گا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ پارلیمنٹیرینز جنہوں نے 26ویں ترمیم کے دوران اپنے ہوش و حواس بیچ دیئے وہ آج بھی پی ٹی آئی میں ہیں جب کہ مجھے بلا وجہ نکال دیا گیا ہے، میں اس سلوک کا کبھی مستحق نہیں تھا، میں پاکستان کے اندر اور بیرون ملک پی ٹی آئی کے ان تمام رہنماؤں سے گزارش کرتا ہوں کہ جن کے ساتھ میں نے بہت برے دنوں میں کام کیا، ہمت پیدا کریں اور اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں، یہ منصفانہ یا جمہوری انداز نہیں بلکہ آمریت ہے، اگر اس اجارہ داری کو نہ روکا گیا تو یہ ہمیں مکمل ناکامی کی طرف لے جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی کے کے خلاف کہ میں
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔