’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی جیت پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی جیت پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور خاص طور پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کے خوب چرچے ہیں جنہوں نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ اور شائقین انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔
عروج جاوید پاکستان کی جیت پر خوشگوار حیت سے لکھتی ہیں کہ ’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘۔
Ye apni hi team hai na?#PAKvsSA #SAvPAK #PakistanCricket pic.
— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) February 12, 2025
محمد سمیع نامی صارف نے محمد رضوان کی بہترین کارکردگی پر لکھا کہ وہی سٹائل، وہی جذبہ، وہی چھکا مار کر سنچری کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میکسویل اپنی فارم میں واپس آگئے ہیں، واضح رہے کہ محمد رضوان نے 128 گیندوں کا سامنا کیا اور 122 رنز بنائے۔
Wohi style, wohi cramps, wohi passion, wohi six mar kar century karna – Pakistani Maxwell is back in his form ????❤️????#PAKvSA #PakistanCricket
pic.twitter.com/Ygd6u9ruI3
— MUHAMMAD SAMI (@mrsalaar96) February 12, 2025
اسپورٹس کمنٹیٹرعاطف نواز کہتے ہیں کہ رضوان اور سلمان نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ کارکردگی ہے جس کی اشد ضرورت تھی۔
Pakistan's highest ever run chase in ODI cricket. And it comes courtesy of these two men. It's a statement performance. A reminder of the capability of this team. And I daresay, it was desperately needed… pic.twitter.com/KpG2a5w0wK
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) February 12, 2025
فیلڈنگ کے دوران میتھیو بریٹزکی کا سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ شاندار تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں سلمان آغا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا گیا کہ یہ اب تک 2025 کا بہترین کیچ تھا۔
The catch of 2025 so far?! ????????
Salman Ali Agha with a jaw-dropping one-handed grab! ????#3Nations1Trophy | #PAKvSA pic.twitter.com/Zp2oSOesBS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 12, 2025
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں 90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا، آخری بار پاکستان نے یہ کارنامہ 2005 میں کانپور میں بھارت کے خلاف سرانجام دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ؛ رضوان بھی کود پڑے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کیوی اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے اسپنر افتخار احمد پر 'چکنگ' کا الزام لگادیا۔
گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کیوی بیٹر نے میچ کے 10ویں اوور امپائرز کی طرف اشارہ کیا، ملتان سطانز کے اسپنر افتخار احمد 'چکنگ' (یعنی غیر قانونی بالنگ ایکشن) کررہے ہیں جس کے بعد بالر اور بیٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
بعدازاں افتخار احمد آن فیلڈ امپائر کے پاس گئے اور انہیں اشارہ کرنے سے منع کرنے کی تلقین کی، اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی برہم نظر آئے اور کولن منرو سے الجھتے ہوئے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان واقعہ کی گرما گرمی کے باعث امپائرز کو مداخلت کرنا پڑی۔
ا