راکھی ساونت سے شادی کب ہورہی ہے؟ مفتی قوی نے تاریخ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مفتی قوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے۔
مفتی قوی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے مفتی قوی سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کرنے جارہے ہیں اور نکاح کی یہ تاریخ راکھی ساونت نے طے کی ہے۔
میزبان نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ انہوں نے 14 فروری کو ہی نکاح کی تاریخ کیوں مقرر کی تو انہوں نے جواباً کہا کہ اس تاریخ کو شاید کوئی خاص دن ہوتا ہے۔ راکھی ساونت کے لباس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جب میزبان نے مفتی قوی سے پوچھا کے نکاح کرنے کے بعد راکھی کس قسم کا لباس پہنیں گی تو اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ راکھی کو مکمل اسلامی لباس پہننا ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’یہ بھی ہوسکتا ہے میرا لباس تبدیل ہوجائے‘۔
مزید پڑھیں: دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟
مفتی قوی نے کہا کہ ’نکاح ہوجانے کے بعد ہنی مون پر کہاں جانا ہے اس کا فیصلہ راکھی ساونت کریں گی، وہ کہیں گی دن ہے تو ہم بھی کہیں گے دن ہے، اگر وہ کہیں گی شام ہے تو ہم مان لیں گے کہ شام ہے۔ اور ولیمہ پاکستان آکر کریں گے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا کرینہ کپور سے اچھا تعلق تھا اور راکھی ساونت کے بعد انڈیا سے اور بھی پرپوزل آرہے ہیں۔
پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں مفتی قوی کا کہنا تھا کہ انسان کو صرف ایک ہی شادی کرنی چاہیے جبکہ نکاح بیک وقت 4 بھی ہوسکتے ہیں، تاہم اگر کوئی ان جیسا شخص ہو تو نکاح درجنوں بھی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا سے شادی کروں گی، پھر پاکستان میں الیکشن لڑوں گی، راکھی ساونت
پروگرام کے دوران انہوں نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ہر خوش نصیب شخص نے ان کی اور حریم شاہ کی ویڈیو دیکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر خاتون کے پاس ان کا نمبر ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راکھی ساونت راکھی ساونت شادی مفتی قوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت راکھی ساونت شادی مفتی قوی
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔