بشریٰ بی بی کہتی ہیں اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، عمران کیساتھ ہی نکلوں گی: مشال یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
مشال یوسفزئی— فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائے گا، بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی تھیں۔
صحافی نے مشال یوسفزئی سے سوال کیا کہ کیا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات ہیں؟
اس پر مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلاف کر ہی نہیں سکتا، جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟
مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولتیں بھی میسر نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی نے کہا پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آڈیو لیکس کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے۔ مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی۔ کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیکس کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔