پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیے جانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔
پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ انسداد گداگری قانون میں ترامیم کا جائزہ لے گی۔
بیرون ملک پاکستانی بھکاریوں کی روک تھام کا وزارتِ داخلہ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔
کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید، 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔
ترامیم کے مسودے کے مطابق ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دوگنی سزا اور جرمانہ کیا جائے۔
پنجاب کابینہ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کو پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی ائی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے،تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔