لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری زراعت افتخار سہو کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز نماز استسقاء کی ادائیگی کیلئے اہتمام کریں، نماز استسقاء کل (جمعہ کی) صبح 10 بجے پنجاب بھر میں ادا کی جائے گی۔افتخار سہو کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کے سلسلے میں سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں، محکمہ زراعت صوبہ پنجاب کے تمام کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں گزشتہ 5 سال کے دوران 42 فیصد کم بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔

قندھار میں خودکش دھماکا، ایک شخص جاں بحق تین زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نماز استسقاء

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ بلوچستان نے 4 اضلاع میں لیویز اہلکاروں اور ان کے اثاثوں کے ایک ہفتے کے اندر پولیس میں ضم کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری حکم نامے کے مطابق کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب کے لیویز فورس کے تمام اہلکار اور اثاثے ضلعی پولیس کے حوالے کئے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس کے حوالے کئے جانے والوں میں وفاقی صوبائی لیویز اہلکار اور اثاثے شامل ہوں گے، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جائے۔

فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائسز پہنانے کا فیصلہ
  • درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
  • صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار
  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
  • سندھ اور پنجاب میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ