رشبھ پنت کی جان بچانے والے لڑکے نے گرل فرینڈ ہمراہ زہر کھالیاا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارتی ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حاڈثے میں زندگی بچانے والے 25 سالہ رجت کمار نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج منو کیشپ کی موت ہوگئی جبکہ رجت کمار کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی رپورٹس کے مطابق ان کے خاندانوں نے ان کی شادیاں کہیں اور طے کردی تھیں اور ذات پات کے اختلاف کی وجہ سے ان کا رشتہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے "چیمپئینز ٹرافی" جیتنے کی پیشگوئی کردی
منو کیشپ کی موت کے بعد اس کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رجت کمار نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اسے زہر دیا۔
واضح رہے کہ رجت کمار نے دسمبر 2022 میں اس وقت قومی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ایک اور شخص نیشو کمار کے ساتھ مل کر کرکٹر رشبھ پنت کو پیش آنے والے بدترین حادثے میں ان کی جان بچائی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آسٹریلیا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی، کئی اہم کھلاڑی باہر
رشبھ پنت دہلی سے اتراکھنڈ جارہے تھے جب ان کی مرسڈیز کو حادثہ پیش آیا اور ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، بعدازاں رجت اور اسکے دوست نیشو نے کرکٹر کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے والے
پڑھیں:
شوگر کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا معمول کیا ہوسکتا ہے؟
حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض ہفتے بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کو صرف ایک یا 2 دنوں میں مکمل کر لیں تو بھی وہ قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق
اس طرزِ زندگی کو ماہرین ’ویک اینڈ واریئر‘کا نام دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جو افراد ہفتے کے صرف ایک یا 2 دن میں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، اُن میں موت کے عمومی خطرات 21 فیصد کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ 33 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
یہ تحقیق پیر کے روز انٹرنل میڈیسن کے معروف طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے، تحقیق کی قیادت ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ پوسٹ ڈاکٹر محقق ڈاکٹر ژی یوآن وو نے کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بچوں میں ذیابیطس کا مرض خطرناک حد تک بڑھنے لگا، وجوہات اور علامات؟
ماہرین کے مطابق یہ نتائج ان لوگوں کے لیے خاص طور پر اہم ہیں جو مصروف زندگی یا دیگر رکاوٹوں کے باعث روزانہ ورزش کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، اس تحقیق نے اس بات کو مزید اجاگر کیا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لچکدار ورزش کا معمول بھی انسولین کی حساسیت اور شوگر کنٹرول کو بہتر بنا سکتا ہے، جو مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول آف پبلک ہیلتھ انسولین ذیابیطس صحت ورزش ویک اینڈ واریئر