پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے پر انہیں سیل کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے ری سائیکلنگ پلانٹ نہ لگانے والے پیٹرول پمپس کو بند کرے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق دیگر کی اسموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے جو 3 صفحات پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی قلت کا خدشہ، محکمہ ماحولیات پنجاب نے سخت احکامات جاری کردیے
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پانی کے تحفظ کے لیے محکمہ ماحولیات نے متعدد اقدامات کیے ہیں، پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے انہیں سیل کیا جائے اور دوبارہ خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو مکمل بند کردیا جائے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پانی کے تحفظ کے لیے باقاعدہ تشہیری مہم چلائی جائے، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 10 ہزار جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ تدارک کیس، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں اہم بات کیا ہے؟
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز گھروں اور کمرشل عمارتوں میں پودے لگانے کے حوالے سے رولز بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسموگ پیٹرول پمپس سیل لاہور ہائیکورٹ محکمہ ماحولیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسموگ پیٹرول پمپس سیل لاہور ہائیکورٹ محکمہ ماحولیات لاہور ہائیکورٹ پیٹرول پمپس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا، رانا ثناء اللّٰہ
---فائل فوٹووزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔
فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے، عمران خان قومی مسائل کو اپنی رہائی سے مشروط کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے خسارے کا سودا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا ہمارے آبا و اجداد کا خواب آج پورا ہوتے نظر آرہا ہے، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر خوشحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت نے پاکستان پر بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا، پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ وہ آج دنیا میں ذلیل ہو رہا ہے، پاکستان آج دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طور پر جانا جارہا ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی کی سیاست مسلمان اور پاکستان دشمن ہے، نریندر مودی کے ہوتے ہوئے ہندوستان کے عزائم ٹھیک نہیں ہوسکتے، بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جانا چاہیے، اپوزیشن 24 کروڑ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ بات کرے، معاشی خوشحالی ہر فرد کا مسئلہ ہے، اپوزیشن پہلے میثاق معیشت کرے، اس کے بعد سیاست سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوجائے گی۔
وزیرِاعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ میثاق معیشت ذاتی نہیں ایک قومی مسئلہ ہے، اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت قومی معاملات پر دے رہے ہیں، قومی معاملات حل ہوجائیں تو دیگر مسائل کے حل کا بھی راستے نکل سکے گا۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی تو یہ حکومت پر الزام لگادیتے ہیں، پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، یہ جو تحریک شروع کرنے جارہے ہیں ان کو اس سے کچھ نہیں ملے گا۔