لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) کم کاردیشیان نے اپنے سے کئی سال چھوٹے اداکار میتھیو نوزکا سے مالیبو کے ساحل سمندر پر چوتھی شادی کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وہ سفید عروسی لباس میں ملبوس تھیں جبکہ دلہا نوزکا نے اسٹیل بلیو سوٹ پہن رکھا تھا۔  لیکن ٹھہرئیے یہ شادی اصل نہیں۔۔ شادی کا یہ سین ریان مرفی کی نئی سیریز، آلز فیئر کے لیے ایک رومانوی منظر کے طور پر فلمایا گیا۔

44 سالہ رئیلٹی اسٹارکارداشیان  سیریز میں ایک طاقتور فیمیل لاء فرم  کی مالکہ اور طلاق اسپیشلسٹ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شادی کے مناظر کے دوران ماڈل اور نو ہارڈ فیلنگز کے اداکار 32 سالہ میتھیو نوزکا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی ۔

یادرہے نوزکا نے Nike، Calvin Klein، Hugo Boss، Tom Ford، Ralph Lauren اور Versace سمیت برانڈز کے ماڈل کے طور پر شہرت حاصل کی اور اکتوبر 2024 میں Dolce & Gabbana eyewear مہم میں Miley Cyrus کے ساتھ اداکاری کی۔

انہوں نے 2023 میں جینیفر لارنس کی فلم No Hard Feelings میں جیسن کا کردار ادا کیا۔

نوزکا کی منگنی 31 سالہ اداکارہ اور ماڈل انانا سرکیس سے ہوئی ہے اور اس جوڑی کی چار بیٹیاں ہیں۔

جبکہ کِم کاردیشان  کے سابق تیسرے شوہر 47 سالہ کنیے ویسٹ سے  چار بچے ہیں اور اس سے قبل وہ کرس ہمفریز اور ڈیمن تھامس سے بھی شادی  رچا چکی ہیں ۔

اس کے سابق پارٹنرز  میں پیٹ ڈیوڈسن اور اوڈیل بیکہم جونیئر بھی شامل ہیں۔

کارداشیان  ’’ آلز فیئر’’ سیزن میں ساتھی اداکاروں Niecy Nash اور Glenn Close، Sarah Paulson، Naomi Watts، اور Teyana Taylor کے ساتھ  اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ وہ اس سیریز کی ایگزیکٹو پروڈیوسر  بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم کاردیشیان کا کردار مبینہ طور پر  ان کی اصل وکیل لورا واسر سے متاثر  ہو کر تخلیق کیا گیا ، جس نے کینے ویسٹ اور کرس ہمفریز کے ساتھ طلاق دلوائی تھی ۔

کم کاردیشیان اصل زندگی میں بھی ایک وکیل ہیں:

ایک دلچسپ امریہ ہے کہ کم کاردیشان اس وقت حقیقی زندگی میں قانونی کیریئر بنا رہی ہے۔ اس نے گزشتہ سال بے بی بار کا امتحان پاس کیا تھا اور اب مکمل بار کے امتحان کی تیاری کر رہی ہے۔

یادرہے کم کاردیشان نظام  انصاف میں اصلاحات کے لیے  2017 سے سرگرم ہیں۔  انہوں نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں عمر قید کی سزا یافتہ ایلس جانسن  کی رہائی کے لئے مہم چلائی اورسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جسکے بعد 20 سال سزا کاٹنے  والی ایلس کو 2018 میں رہائی مل گئی۔ اس وقت وہ  سزائے موت کے قیدیوں  کیون کوپر اور جولیس جونز،  کی رہائی کے لئے مہم چلا رہی ہیں ۔

44 سالہ کم کاردیشیان کی شادی 2000 سے 2004 تک ڈیمن تھامس سے، 2011 سے 2013 تک کرس ہمفریز سے اور 2014 سے 2022 تک کینے ویسٹ سے برقرار رہی۔
مزیدپڑھیں:اوگرا کا فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کم کاردیشیان کے ساتھ

پڑھیں:

معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین ساشا بیرن کوہن نے باڈی ٹرانسفارمیشن کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔

ساشا نے مارول کی سیریز آئرن ہارٹ میں ولن "میفسٹو" کا کردار ادا کر کے مارول سنیما یونیورس میں قدم رکھ دیا ہے۔ سیریز کے سیزن فائنل میں ان کا کردار نمایاں رہا اور ساشا کی جسمانی تبدیلی بھی خاص توجہ کا مرکز بنی۔

برطانوی میگزین کے کور پر آنے والی تصویر میں اداکار کو غیرمعمولی طور پر فٹ اور ٹرانسفورمڈ دیکھا جاسکتا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹس میں ساشا بیرن کوہن نے واضح کیا ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت (AI) سے نہیں بنائی گئیں بلکہ ان کی حقیقی محنت کا نتیجہ ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Men's Fitness UK (@mensfitnessuk)

تاہم ساشا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ذیابیطس ٹائپ 2 ہے اور اسی بنیاد پر انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اوزیمپک تجویز کیا گیا، جو وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنی تبدیلی کے لیے انہوں نے اوزیمپک کے ساتھ ساتھ پرسنل ٹرینر اور پرائیویٹ شیف کی مدد بھی حاصل کی جس نے ان کے ڈائٹ کرنے میں مدد کی۔ 

یاد رہے کہ ساشا بیرن اپنی کامیڈی فلم ’دی ڈکٹیٹر‘ میں اپنے مزاحیہ مرکزی کردار کیلئے مشہور ہیں جو اب مارول سیریز کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ اسرائیل کیخلاف لبنانی مزاحمت کے ہیرو ابراہیم عبداللہ 40 سال بعد قید سے رہا
  • راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
  • معروف ہالی ووڈ اسٹار نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کے استعمال کا اعتراف کرلیا
  • امریکی ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن کا 71 برس کی عمر میں انتقال
  • شہید صوبیدار لیاقت علی کی چوتھی برسی پر عقیدت کے پھول
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
  • ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے
  • ہالی وڈ میں ٹیسلا ڈائنر کا افتتاح، گاڑی چارجنگ اور چھت پر فلم بینی کی سہولت
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے