ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی آئی ؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرگزشتہ ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 7 فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر ڈالر کی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز خود متحرک، عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی خود نگرانی کرتے ہوئے مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عید کے دوسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طور پر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف ہیں، وزیراعلیٰ نے صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔
ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئے، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور عوام سے فیڈ بیک لیا۔
ہمایوں سعید اپنی بیوی کے پاؤں کیوں دباتے ہیں؟ اداکارکاانکشاف
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید سے ایک روز پہلے 94 فیصد ویسٹ کولیکشن، عید کے روز ایک لاکھ 11 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا، پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا، ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز ویسٹ کولیکشن کے لئے فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔
صفائی آپریشن میں 38 ہزار گاڑیوں اور ویسٹ کولیکشن کے لئے 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد آلات کا استعمال کیا گیا، ویسٹ کولیکشن کے لئے پہلی مرتبہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈسپوزیبل بیگ تقسیم کیے گئے، آلائشوں کی بروقت تلفی یقینی بنانے کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر 3970 کیمپس قائم کئے گئے۔
ایلون مسک اور ٹرمپ کا تنازع جلد ختم ہو جائے گا,ایرول مسک
اس کے علاوہ جانوروں کی آلائشوں سے پھیلنے کا تعفن دور کرنے لئے 30 ہزار لٹر سے زائد عرق گلاب، ایک لاکھ 43 ہزار لٹر فینائل کا استعمال کیا گیا، صفائی کیلئے 29 لاکھ 87 ہزار کلو گرام چونا بھی استعمال کیا گیا۔
لاہور، بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100 فیصد زائد ویسٹ کولیکشن کے ساتھ سرفہرست رہا، ڈیرہ غازی خان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ملتان اور ساہیوال سے 80 فیصد تک ویسٹ کولیکشن کیا گیا۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال