مریم نواز کی ترک صدر سے ملاقات، اپنا تعارف کیسے کروایا؟ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جبکہ اُن کا مہمان صدر سے تعارف وزیر اعظم نے کروایا۔
مریم نواز نے ترکیہ کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی یہاں موجودگی کی خواہش رکھتے تھے مگر اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
اس پر ترکیہ کے صدر نے مریم نواز کے ہاتھ سلام کا جواب وعلیکم السلام کی صورت میں واپس بھجوایا۔
واضح رہے کہ ترک صدر وزیراعظم کی دعوت پر گزشتہ شب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکشن درست قرار دیتے ہوئے مہر شرافت علی کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، مہر شرافت نے پی پی 159 کے الیکشن کو ٹریبیونل میں چیلنج کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس ریٹائر رانا زاہد محمود نے پی پی 159 سے متعلق مہر شرافت کی انتخابی عذرداری کا 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 159 پر مریم نواز کے انتخاب کے خلاف مہر شرافت کی دائر کردہ پٹیشن کو مسترد قرار دیتے ہوئے مریم نواز کا انتخاب درست قرار دے دیا۔
مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر اللہ چٹھہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔