آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔

نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے تھے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کیے تھے، جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 24نومبر احتجاج: وزارت داخلہ پاکستان نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو اہم مراسلہ لکھ دیا

اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی جگہ ذوالفقار حمید نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات چوہدری ندیم اسلم چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ وفاقی حکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات چوہدری ندیم اسلم چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ وفاقی حکومت چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ گیا ہے

پڑھیں:

میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدی

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس مکمل طور پر اہل ہے اور دہشت گردوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سے بھرتی کے لیے معیار نرم کر دیا گیا ہے، ضم شدہ اضلاع سے پولیس کی بھرتی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا پولیس اور اسپیشل برانچ کے لیے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے چکا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے پنجاب کبھی دہشت گردی کا سامنا کرے، ضم شدہ اضلاع مالی طور پر صوبے سے ضم نہیں ہوئے۔ وفاق واجبات دے تو پولیس اور صحت سمیت تمام شعبوں میں مزید بہتری لا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں فارنزک لیب قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وانا حملے اور اسلام آباد حملے کی مذمت کی، دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کے ہر شعبے کو متاثر کیا، جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ کر رہی ہے تو ہی خیبر پختونخوا کے عوام نے تیسری بار موقع دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف سیکریٹری اور آئی جی بہترین کام کر رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ موجودہ آئی جی کام جاری رکھیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وفاق کو دعوت دیتا ہوں خیبر پختونخوا میں آڈٹ کرے لیکن ہمارے واجبات بھی دے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
  • خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا
  • کے پی میں منشیات کے کارخانے، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم
  • سہیل آفریدی آپریشنز پر وفاق کا ساتھ دیں، گورنر خیبرپختونخوا
  • ہمارےجوانوں کوشہید کرنےوالادہشت گرد ہے،سہیل آفریدی
  • "امن کی خاطر وفاق کے ساتھ مل کر چلنے" کا  اعلان
  • میرا بھائی بھی کرپشن میں ملوث ہو تو اُسے سزا ملنی چاہیے، سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں: سیکورٹی فورسز نے 17 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا
  • وزیراعظم کا کنڈی کو نہ ہٹانے کا اشارہ، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تبادلہ خیال
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک