نوازشریف اور شہبازشریف کی قریبی شخصیت انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔
مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
چینی اینیمیٹڈ فلم نے ایک بلین ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
دنیا کے معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن چارلس کوست 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سابق اولمپک چیمپئن اور فرانسیسی سائیکل سوار چارلس کوست (Charles Coste) 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فرانس کی وزیرِ کھیل مارینا فیراری نے کی۔
مارینا فیراری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ چارلس کوست کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی۔ وہ 101 برس کی عمر میں کھیلوں کی ایک عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں۔
چارلس کوست نے 1948 کے لندن اولمپکس میں ٹیم پرسوٹ سائیکلنگ ایونٹ میں فرانس کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں مشعل بردار کے طور پر بھی شریک ہوئے تھے۔
8 فروری 1924 کو پیدا ہونے والے چارلس کوست کا سائیکلنگ کیریئر دوسری عالمی جنگ کے باعث کچھ عرصہ رکا رہا، مگر جنگ کے بعد انہوں نے دوبارہ کھیل کا آغاز کیا۔
انہوں نے 1947 میں فرانسیسی قومی چیمپئن شپ جیتی، اور اگلے ہی سال لندن اولمپکس میں برطانیہ کو سیمی فائنل اور اٹلی کو فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
جنوری میں ہنگری کی جمناسٹ ایگنس کیلیٹی کے انتقال کے بعد چارلس کوست دنیا کے سب سے معمر زندہ اولمپک چیمپئن تھے، جو اب 101 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو الوداع کہہ گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چارلس کوست کھیل معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن