ماہی گیروں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج کریں گے،منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ فشری کے ماہی گیروں کے مسائل حل نہ کیے گئے، عدالتی حکم کے مطابق فشریز کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات فوری طور پر نہ کرائے گئے تو جماعت اسلامی ماہی گیروں کے ہمراہ بھر پور احتجاج اور ضرورت پڑی تو دھرنا بھی دے گی۔
فشری کے دورے اور ماہی گیروں وان کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ ماہی گیروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز وقانونی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کی ہے، ماہی گیروں کے حقوق اور مسائل کے لیے بھی ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت 6سال سے ایڈمنسٹریٹر مسلط کیا ہوا ہے اور ماہی گیروں کے حقوق غصب کیے بیٹھی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ کرپشن جاری ہے اور ماہی گیروں کی زمینوں کو ناجائز طور پر فروخت کیا جا رہا ہے، فشری کوآپریٹو سوسائٹی کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ سوسائٹی کے عہدیداران کے انتخابات کرائے جائیں لیکن جمہوریت کی چیمپئین بننے والی پیپلز پارٹی ان کو جمہوری حق دینے سے گھبراتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماہی گیر ملک کی ایکسپورٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن حکومت نے انہیں بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے، سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ فشریز کو آپریٹو سوسائٹی کے انتخابات کرانے کا فیصلہ دے چکا ہے، انتخابات کے نتیجے میں 15رکنی باڈی تشکیل دی جائے گی جس میں 8افراد خود سندھ حکومت کو نامزد کرنے ہیں لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی انتخابات کروانے پر تیار نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی عدم توجہی و نا اہلی کے باعث ماہی گیر بے شمار مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں،فشری سے ہزاروں ماہی گیروں کا روزگار وابستہ ہے لیکن کوئی پارٹی ان کے حق میں آواز نہیں اُٹھاتی، فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کا قیام پاکستان بننے سے پہلے 1945میں عمل میں آیا، ان سے کمیشن کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جاتا تھا اور ان ہی پیسوں سے مزدوروں اور ماہی گیروں کے مسائل حل کیے جاتے تھے،گزشتہ 6سال سے صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ماہی گیروں کے حق پر ڈاکا اور ان پر ظلم کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی یہ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور ماہی گیروں ماہی گیروں کے جماعت اسلامی سوسائٹی کے
پڑھیں:
پنجاب، سندھ ، کے پی میں بار کونسلز کے انتخابات آج، تیاریاں مکمل
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا میں بار کونسلز کے انتخابات آج ہوں گے، تیاری مکمل کر لی گئیں۔
سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کرا چی کے 13 ہزار 385 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پنجاب بار کونسل الیکشن میں صوبے کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9بجے سے شام8بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں بند رہیں گی، لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ میں ووٹنگ کے لئے 52 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، صوبہ بھر کے ایک لاکھ 32 ہزار 3 سو وکلاحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بطور ریٹرننگ افسر فرائض انجام دیں گے، پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔
خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں 24 ہزار رجسٹرڈ وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔