سندھ حکومت کی نئی ٹریفک پابندیاں: غیر رجسٹرڈ گاڑیاں سڑک پر نہیں آسکتیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح اور شہریوں کی شکایات کے پیش نظر سندھ حکومت نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑک پر لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے نئی ٹریفک پالیسی کے تحت مختلف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمبر پلیٹس کے بغیر گاڑی سڑک پر نہیں آئے گی۔
شرجیل میمن نے کہاکہ کسی بھی گاڑی کو رجسٹریشن کے بغیر سڑک پر لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس اس وقت 80 ہزار نمبر پلیٹس موجود ہیں، لیکن عوام نے انہیں وصول نہیں کیا، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی بغیر رجسٹریشن سڑک پر آئی تو کارروائی ہوگی۔
شو روم سے غیر رجسٹرڈ گاڑی باہر نکالنے پر شو روم سیل ہوگا
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی گاڑی جب تک رجسٹر نہیں ہوتی، وہ شو روم سے باہر نہیں آسکتی، کسی شو روم سے غیر رجسٹرڈ گاڑی باہر نکلی تو شو روم کو سیل کر دیا جائے گا اور گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔
واٹر ٹینکرز کے لیے بار کوڈ سسٹم متعارف
صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ کراچی میں واٹر بورڈ کے واٹر ٹینکرز کی فٹنس چیک کرنے کے لیے بار کوڈ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے،جو واٹر ٹینکرز واٹر بورڈ کے جاری کردہ بار کوڈز کے بغیر ہوں گے، انہیں سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسے تمام غیر رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز کو فوری روکا جائے گا۔
ہیوی ٹریفک کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار
انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، سندھ میں داخل ہونے والے دیگر صوبوں کے ہیوی ٹرکوں کو بھی سندھ کا فٹنس سرٹیفکیٹ لینا ہوگا،حکومت نے ہیوی ٹریفک کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مخصوص وقت دیا ہے تاکہ وہ قانون کے مطابق اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کروا سکیں۔
کراچی میں ڈمپرز کے اوقات میں تبدیلی
شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈمپرز اور ہیوی لوڈ گاڑیوں کے چلنے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، پہلے ڈمپرز کا وقت رات 11 بجے سے شام 6 بجے تک تھا،اب یہ وقت تبدیل کر کے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر رجسٹرڈ گاڑی واٹر ٹینکرز حکومت نے سڑک پر کے لیے
پڑھیں:
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔ اگرچہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے پریس کی آزادی اور حکومتی شفافیت پر سوالات کھڑے ہو سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں لاگو ہوگی، اور کسی بھی صحافی یا ادارے کو خصوصی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیرا لاہور ایسا تو نہ تھا غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم