کراچی تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا‘ ہزاروں افراد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی تبلیغی جماعت کا اجتماع جمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں شروع ہو گیا۔ تبلیغی اجتماع اتوار کوصبح دعا کے ساتھ ختم ہوگا۔اجتماع میں شرکاء کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کو بعد نماز عصر ہوا۔ جمعرات کو بعد نماز عصر چوہدری رفیق اور بعد نماز مغرب مولانا احمد بٹلہ کے بیانات ہوئے۔علماء کرام نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کا حل دین اسلام نے دیا ہے۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں۔نبی کریم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔یہ ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی یے۔دعوت تبلیغ کے کام کو پھیلائیں۔اپنے وقت کو دین کے لیے وقف کریں۔ اللہ ہمارے مسائل اور مشکلات کو حل فرمائیں گے۔جمعہ کو بعد نمازفجر نعیم شاہ۔بعد نماز جمعہ مولانا حشمت۔بعد نماز عصرڈاکٹر سلیم اور بعد نماز مغرب مولانا عباد اللہ کے بیانات ہوں گے۔اجتماع میں تم ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگانے کے ساتھ تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ اجتماع میں بیانات کے علاوہ دعوت تبلیغ دی جائے گی۔شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا۔اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
14واں آئی ای ای ای پی فیئر 2025 ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آئی ای ای ای پی فیئر کا 14واں ایڈیشن منگل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں باضابطہ طور پر شروع ہوگیا۔یہ نمائش بدر ایکسپو سولیوشنز کے اشتراک سے 18 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جو الیکٹریکل، الیکٹرانکس، اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی بطور مہمان خصوصی نمائش کو سراہا۔ آئی ای ای ای پی فیئر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور قابلِ تجدید توانائی کے نمائش کنندگان، کنسلٹنٹس اور تجارتی زائرین کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔