زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہیں۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 فروری تک 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ کمی ممکنہ طور پر قرضوں کی ادائیگی، درآمدی اخراجات اور دیگر مالیاتی عوامل کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے ذخائر لاکھ ڈالر
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 423,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد363,393 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 333,122 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 4,015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا