حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))ایم کیو ایم کے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے شب برات کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں و انتظامیہ کی جانب سے قبرستانوں، مزارات اور مساجد کے باہر خاطر خواہ صفائی روشنی اور راستوں کی مرمت کے انتظامات نہ کیے جانے پر افسوسناک عمل قرار دیا ہے، روایات کے مطابق قبرستان مساجد اور مزارات کے باہر صفائی روشنی اور راستوں کی بہتری کا کام کیا جاتا ہے لیکن نشاندہی کے باوجود کوئی کام نہیں کیا گیا اور صرف
کاغذی کاروائی اور فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھائی گئی ہے اور بلدیاتی نمائندے و انتظامیہ بروقت کام نہیں کر سکے ،آج حیدرآباد شہر اور اطراف کے ایک درجن سے زائد قبرستان موجود ہیں اور وہ ناقص انتظامات کی بنا ءپر اجاڑ و گندے راستوں سے اٹے پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان قبرستانوں میں ٹنڈو یوسف، بھٹی گوٹھ قبرستان،گدی قبرستان، نارا جیل قبرستان، ہوسٹری قبرستان،لطیف آباد نمبر 12 پہاڑی قبرستان، 9 نمبر،8 نمبر لطیف آباد قبرستان، جی او آر قبرستان سمیت تمام قبرستان کے اندر اور اطراف کے راستے خراب اور روشنی صاف پانی کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے ،ماضی میں حق پرست ضلعی نظامت کے دور میں حیدرآباد کے تمام بڑے قبرستانوں میں ہائی ماسک ٹاور لگائے گئے تھے جنکی وجہ سے قبرستان میں خاطر خواہ روشنی ہو جاتی تھی قبرستانوں کے راستے و دیواریں تعمیر کی گئی تھیں لیکن ان موجودہ بلدیاتی نمائندوں کے دور میں فنڈز ہونے کے باوجود کام نہیں کروایا گیا۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے مطالبہ کیا کہ اس غفلت میں ملوث بلدیاتی نمائندوں و ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کام نہیں

پڑھیں:

امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات پر میرا مؤقف واضع ہے یہ انتظامیہ سے پوچھا جائے کیوں امتیاز برتا جارہا ہے، بانی سے ملاقات نہ کرانا میری نظر میں بچگانہ حرکت ہے، امریکی وفد کی بانی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، بیک ڈور کوئی بات نہیں ہورہی انفرادی سطح پر کوئی بات کرتا ہے اس کا مجھے نہیں پتہ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے جیل انتظامیہ کے رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے معاملے پر ان کا مؤقف واضح ہے اور یہ انتظامیہ کو بتانا ہوگا کہ امتیازی سلوک کیوں برتا جا رہا ہے۔

انہوں نے بعض اقدامات کو ”بچگانہ حرکت“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہیں تمام تفصیلات حاصل ہوگئی ہیں اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری ان سے ملنے آئے تھے۔

سلمان اکرم راجہ نے امریکی وفد سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے امریکی وفد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ”بیک ڈور“ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور اگر انفرادی سطح پر کوئی بات کرتا ہے اس کا مجھے نہیں پتہ۔

پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ 2 افراد نے پارٹی کو اسکول کی طرح چلانے کی بات کی ہے، جو قابلِ غور نہیں، شیر افضل پر بات کرنا غیر اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کو چاہیئے کہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں، ہم عدالتی عمل کا حصہ ہیں اور مزید درخواستیں دائر کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علیمہ خان، نیاز اللہ نیازی اور ان کی ملاقات نہیں ہو جاتی، اس وقت تک ہونے والی تمام باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

قبل ازیں گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام اور انتظامیہ کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ سارا معاملہ آپ کے سامنے ہے، ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور عدالت سب کچھ ایک طرف کر دیا گیا ہے اور جو ہو رہا ہے وہ بچگانہ جبر ہے، آخر اس سے کیا حاصل کر لیں گے؟
سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اور بانی تحریک انصاف کی بہنوں کو گزشتہ 3 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بانی کو قیدِ تنہائی میں ڈال دیا جائے، یہ تو بچگانہ روش اور عمل ہے جس پر یہ کار فرما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان کی بہنیں واپس نہیں آجاتیں، ملاقات سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا، ہم دیکھ رہے ہیں، جب وہ آئیں گی تو تب صورتحال واضح ہوگی۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو عمران خان نے اہم قانونی اور سیاسی معاملات سے متعلق تفصیلی ہدایات دی ہیں، ان ہدایات سے متعلق تفصیل سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا: ایمل ولی خان
  • کے پی: بلدیاتی نمائندوں کو 3 سال توسیع دینے کی درخواست، وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
  • بلدیاتی ادارے اور پارلیمنٹ
  • وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار
  • وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
  • جو نام ہم بھجواتے وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، نعیم حیدر
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی