رمضان المبارک کی آمد سے قبل گھی اور تیل سے متعلق بڑا مسئلہ حل
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:
کسٹمز حکام کی کاوشوں کی بدولت بندرگاہوں سے گھی اور تیل کی کلیئرنس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ قلت کا خدشہ ختم ہوگیا ہے لہٰذا رمضان المبارک میں گھی و خوردنی تیل کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔
پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ممبران کو بتایا کہ اس بحران کو حل کرانے چیف کلکٹر کسٹم جمیل ناصر، کلکٹر پورٹ قاسم نیر شفیق سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی ذاتی نوعیت کی کوششیں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی کمی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں۔ رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی ممکنہ قلت کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ختم ہوگیا۔
شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کسٹم حکام نے پورٹ پر خوردنی تیل کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کر دیا ہے، پورٹ پر کلیئرنس کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے باعث وافر مقدار میں گھی و خوردنی تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔
انہوں نے وزارت میری ٹائم افیئرز اور پورٹ قاسم اتھارٹی سے اپیل کی کہ شپمنٹس کی ڈیمریجز کا مسئلہ ابھی تک زیر التوا ہے، پورٹ پر جگہ نہ ہونے کے باعث ممبران کو ڈیمریج جرمانوں کا اب بھی سامنا ہے۔ ان ڈیمریج چارجز اور جرمانوں سے ممبران کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔
شیخ عمر ریحان نے پورٹ حکام سے اپیل کی کہ خوردنی تیل کی شپمنٹس پر ڈیمریجز اور دیگر جرمانے ختم کیے جائیں۔
چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ ملک میں خوردنی تیل اور گھی کی سپلائی بحال ہوگئی ہے جس سے آنے والے دنوں میں کسی قسم کی قلت کا کوئی امکان نہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل خوردنی تیل گھی اور تیل کی
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور بچہ ٹرک کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا، ڈرائیور فرار
کراچی:شہر قائد میں ٹرک اور ٹینکرز کی ٹکر یا کچلے جانے سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ واقعے میں ایک اور کمسن بچہ ٹرک کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
رزاق آبادعبداللہ گوٹھ کے علاقے میں گاربیج ٹرک کی زد میں آکر 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔
جمعرات کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کےعلاقےرزاق آبادعبداللہ گوٹھ میں گاربیج ٹرک کی زد میں آکر 3سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی۔
اسپتال میں کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عادل شاہ ولد عابد علی شاہ کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن صدرالدین میرانی کے مطابق کمسن بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ریورس کرتے ہوئے گاربیج ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد گاربیج ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی اور ٹرک کو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔