یوسف گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ملتان (نیوز ڈیسک)ملتان کی مقامی عدالت نے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وباءکے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیاکہ ملزمان ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی‘ علی موسیٰ گیلانی‘ علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور شریک ملزمان کے خلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عمران اسماعیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم، پارٹی چھوڑنے کا امکان
یاد رہے کہ اسی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان، زرتاج گل اور دیگر ملزمان کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد بہارہ کہو پی ٹی آئی توڑ پھوڑ لانگ مارچ مقدمہ ورانٹ گرفتاری