شاہ رخ خان اور زہان کپور کا نیا اشتہار سوشل میڈیا پر ہلچل مچانے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لیجنڈ اداکار شاہ رخ خان اور ششی کپور کے پوتے زہان کپور نے ایک نئے اشتہار میں اکٹھا کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس اشتہار میں دونوں اداکاروں کو طاقتور اوتار میں دکھایا گیا ہے، جو مداحوں کو ان کی اسکرین کیمسٹری سے متاثر کر رہا ہے۔
اشتہار میں زہان کپور سرفنگ کے لیے تیار ہیں، تاہم، موسم کے خراب حالات اور بپھرا ہوا سمندر ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔
لیکن شاہ رخ خان کی انٹری حالات کو بہتر کر دیتی ہے، اور وہ زہان کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کی ہمت دیتے ہیں۔
یہ اشتہار مشروب کمپنی کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ہیش ٹیگ ’’دَم ہے تو دکھا‘‘ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ زہان کپور کا یہ اشتہار میں پہلی بار کام کرنے کا موقع ہے، حالانکہ وہ “بلیک وارنٹ” میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے پہلے ہی معروف ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہنسل مہتا کی فلم “فراز” سے کیا تھا۔
دوسری طرف، شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم “کنگ” کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اشتہار میں شاہ رخ خان
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔
کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"
بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔