متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ، فریقین کو نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔
عدالتِ عالیہ نے وزارتِ آئی ٹی اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوٹس جاری کر
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔