سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم کے پاس ریکارڈز کے انبار لگانے کا موقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں کئی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔
اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو 6 ہزار رنز مکمل کرنےکیلئے محض 10 رنز درکار ہیں، انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.
مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل
کیویز کیخلاف 10 رنز بناکر بابراعظم پاکستان تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا "مارکیٹنگ اسٹنٹ" نکلا، مداح ناراض
وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر ہوں گے، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الھق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
اگر بابراعظم آج یہ سنگ میل عبور کرتے ہیں تو وہ سابق جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کے تیز ترین 6000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیں گے۔
تیز ترین 6000 ODI رنز:
ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ): 123 اننگز
ویرات کوہلی (بھارت): 136 اننگز
کین ولیمسن (نیوزی لینڈ): 139 اننگز
ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا): 139 اننگز
شیکھر دھون (بھارت): 140 اننگز
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابراعظم نے محض 97 اننگز میں تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
مڈل آرڈر بیٹر 6 ہزار رنز کے سنگ میل کے علاوہ، پاکستان بیٹر کے طور پر سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کے سعید انور کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے بھی محض ایک قدم دور ہیں۔
سعید انور نے پاکستان کیلئے ون ڈے فارمیٹ میں 20 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں جبکہ بابراعظم اس وقت 19 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں:
سعید انور: 20 سنچریاں
بابر اعظم: 19 سنچریاں
محمد یوسف: 15 سنچریاں
فخر زمان: 11 سنچریاں
محمد حفیظ: 11 سنچریاں
اگر بابر آئندہ میچ میں اپنی 20 ویں سنچری تک پہنچ جاتے ہیں تو وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ون ڈے کی تاریخ کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن جائیں گے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 108 اننگز میں 20 سنچریاں بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا جبکہ بابراعظم 118 اننگز کھیل چکے ہیں۔
ون ڈے میں تیز ترین 20 سنچریاں:
ہاشم آملہ (جنوبی افریقہ): 108 اننگز
ویرات کوہلی (بھارت): 133 اننگز
ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا): 142 اننگز
کوئنٹن ڈی کاک (جنوبی افریقہ): 150 اننگز
اے بی ڈی ویلیئرز (جنوبی افریقہ): 175 اننگز
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ تیز ترین
پڑھیں:
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور انڈیا کی رسائی کے بعد ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔
اس بار اس عالمی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں نہ آسٹریلیا شامل ہے اور نہ انگلینڈ، اور پہلی مرتبہ ایک نئی ٹیم عالمی چیمپئن بننے جا رہی ہے۔
فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جنوبی افریقہ نے ابتدائی میچوں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی تھی، ایک میچ میں صرف 69 اور دوسرے میں 97 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی، مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا دیا، فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا
بھارتی ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ کے آغاز میں مشکلات کے باوجود شاندار پیش رفت کی، اگرچہ گروپ مرحلے میں وہ اُن تین ٹیموں کو شکست نہیں دے سکی جو اُس سے اوپر تھیں، مگر سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا اور گھر کے میدان پر شائقین کو یادگار لمحہ دیا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے گواہٹی میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا نیا موڑ رقم کیا۔ اب دونوں ٹیمیں نوی ممبئی کے میدان میں فائنل کھیلیں گی، جہاں بھارت پہلے ہی چار میچ کھیل چکا ہے اور اب تک ناقابلِ شکست ہے، جبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار اسی میدان میں اترے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو 150 رنز سے شکست، مقابلے سے بھی باہر
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں خواتین کو تعلیم، روزگار اور کھیل کے میدانوں میں ابھی بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن خواتین کھلاڑیوں کی کامیابی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ جب آخری بار بھارت میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا تو میچز چھوٹے میدانوں میں ہوتے تھے اور انعامی رقم بھی بہت کم تھی، لیکن اس بار نوی ممبئی میں 30 ہزار سے زائد تماشائیوں کی متوقع حاضری خواتین کرکٹ کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا جنوبی افریقہ ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ