صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لیا۔ اس تقریب میں وکلا، ججز اور حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جسٹس سرفراز ڈوگر کو سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے ججز کی منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں سنیارٹی کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔