بنوں میں فورسز کے کانوائے قریب بارودی مواد کا دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکا تھانہ ڈومیل کی حدود منگل میلہ کے قریب ہوا۔پولیس کے مطابق بنوں میں نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 5 کارروائیاں کی اس دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے، شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 خوارج مارے گئے۔ضلع خیبر کے علاقے بآغ میں کارروائی کے دوران ایک خارجی مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقوں میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے بیان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ کسی صورت وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
محسن نقوی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھرپور اور موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک اپنی بہادر اور غیور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔