سر کیئر اسٹارمر، ٹرمپ میں تجارتی محصولات پر گفتگو، برطانیہ کا موثر جواب دینے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سر کیئر اسٹارمر، ٹرمپ میں تجارتی محصولات پر گفتگو، برطانیہ کا موثر جواب دینے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی، جس میں امریکا کی جانب سے تجارتی شراکت داروں پر جوابی محصولات کے نفاذ کے احکامات زیر بحث آئے۔ڈاننگ اسٹریٹ نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماں کے درمیان بات چیت اس وقت ہوئی جب وزیرِاعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے برطانیہ مارک برنیٹ کا 10 ڈاوننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کیا۔
امید کی جا رہی ہے کہ سر کیئر اسٹارمر اسی ماہ امریکا کا دورہ کریں گے اور صدر ٹرمپ سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔سائنس سیکریٹری پیٹر کائل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو ٹرمپ کی جانب سے وی اے ٹی پر جوابی محصولات کے خطرے پر ٹھنڈے دماغ اور واضح حکمت عملی کے ساتھ ردعمل دینا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ ان ممالک پر محصولات لگائیں گے جو امریکی اشیا پر وی اے ٹی چارج کرتے ہیں، جس سے برطانیہ کو 24 ارب پانڈ کے معاشی نقصان کا خدشہ لاحق ہے۔ڈاننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے مطابق، وزیرِاعظم نے مارک برنیٹ سے تجارت، ٹیکنالوجی اور ثقافتی امور میں مزید مضبوط تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر برنیٹ اور وزیرِاعظم نے برطانیہ اور امریکا کے منفرد اور خصوصی تعلقات، ہمارے مضبوط اتحاد اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے روابط پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سر کیئر اسٹارمر
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔