ایم ڈی کیٹ کے پیپر لیک کرنے میں کنٹرولر امتحانات سمیت کئی افراد ملوث نکلے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:
22 ستمبر 2024 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیپر لیک کیس میں کنٹرولر امتحانات فواد شیخ سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، شکایت گزار بلاول ملاح کی درخواست پر 18 اکتوبر 2024 کو انکوائری درج کی گئی، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کنٹرولر امتحانات سمیت دیگر افراد کی شمولیت ثابت ہوئی۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر شیئر کیا گیا۔ فارنزک رپورٹ میں مالی لین دین کے ثبوت بھی سامنے آئے، جس میں وٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور سی ڈی آر تجزیے نے مزید شواہد فراہم کیے۔
رپورٹ کے مطابق، کنٹرولر امتحانات فؤاد شیخ نے سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد نہیں کرایا، جس سے پیپر لیک ہونے میں مدد ملی۔ منتھرعلی اور محمد فاروق کی غفلت کے باعث موبائل فونز کا غیر مجاز استعمال جاری رہا، جس کے نتیجے میں پرنٹنگ کے دوران پیپر افشا ہوگیا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے لاکھوں روپے کے عوض پیپر فروخت کیے، جس سے امتحانی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ گواہوں کے بیانات اور ضبط شدہ موبائل فونز کی فارنزک رپورٹ ابھی زیرِ تکمیل ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے نے مقدمہ PECA 2016 اور PPC کی مختلف دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔اس اسکینڈل نے ہزاروں میرٹ پر آنے والے طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے سخت اصلاحات ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنٹرولر امتحانات
پڑھیں:
اسلام آباد: گاڑی سمیت بہنے والے کرنل (ر) اسحاق کی نعش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی نعش تین روز بعد دریائے سواں سے مل گئی جبکہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ شدید بارش کے باعث ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا، اب ریسکیو ٹیموں کو دریائے سواں سے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی بیٹی نعش مل گئی ہے جبکہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
دوسری طرف بابو سر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی نعش 3 روز بعد مل گئی۔
ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی نعش کو مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا، گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 3 سالہ عبد الہادی کی نعش نالےسے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کر دی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کے لیے جانے والی فیملی سکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا۔
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے