دھی رانی پروگرام کے تحت میانوالی میں 28 جوڑوں کی اجتماعی شادی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت میانوالی میں 28 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے، دھی رانی پروگرام ایک ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ عوام کے لیے گھر بنائیں گے اور بسائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان بیٹیوں کے خوابوں کو تعبیر دے رہی ہیں، عزت و وقار کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے والوں کو ڈھیروں مبارکباد، مریم نواز شریف نے شفیق ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا۔
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے مالیت کے تحائف دیئے گئے، صوبائی وزیر کی جانب سے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی پیش کی گئی۔
شادی شدہ جوڑوں اور والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر اور حکومت پنجاب سے اظہار تشکر کیا، تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی شخصیات اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔