بیشترممالک رمضان کا چاند 28فروری کو دیکھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ریاض (اے پی پی)بیشتراسلامی ممالک رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند جمعہ 28 فروری 2025 کو دیکھیں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 فروری کو ماہ رمضان کے چاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا، بیشتر افریقا اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہوگا جبکہ شمالی اور جنوبی امریکا کے وسیع علاقوں میں آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ اسلامی دنیا میں جمعے کے دن چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے اور یہ مغرب سے پہلے پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد
ڈوب جائے گا لہٰذا ایسے حالات میں عموماً اسلامی ممالک اگلے دن رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ یکم مارچ 2025 کو کریں گے۔ ماہر فلکیات انجینئرمحمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگاجبکہ رمضان المبارک 29 دن ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ اندازے فلکی حساب سے ہیں جبکہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان اور اس کے اختتام کی اطلاع عدالت عظمیٰ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے لوگ 25 اپریل کو ایک انوکھے فلکیاتی مظہر کے گواہ بنیں گے جب آسمان پر ایک مسکراتا چہرہ نمودار ہو گا۔سورج طلوع ہونے سے پہلے 2 سیارے اور چاند مل کر ایک مسکراتے چہرے جیسا منظر پیش کریں گے۔اس نظارے میں سیارہ زہرہ اور زحل آنکھوں کا جبکہ پتلا ہلالی چاند مسکراہٹ کا تاثر دے گا۔یہ دلچسپ منظر 25 اپریل کو صبح تقریبا ساڑھے 5 بجے مشرقی افق پر دیکھا جا سکے گا۔(جاری ہے)
چاند ان دونوں کے نیچے ایک ہلکی لکیر کی صورت میں نمودار ہو گا، جو ایک دلکش مسکراہٹ جیسا منظر تخلیق کرے گا۔زہرہ اور زحل اپنی چمک کی بدولت بغیر کسی اضافی آلے کے باآسانی نظر آئیں گے، جبکہ چاند کی خوبصورتی اور تفصیلات کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کا سہارا لینا بہتر ہو گا۔ناسا کے مطابق یہ نایاب نظارہ دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا، بشرطیکہ آسمان صاف ہو۔اگر آپ سورج نکلنے سے 1 گھنٹہ قبل مشرقی افق کا رخ کریں اور موسم ساتھ دے تو آپ ناصرف مسکراتے چہرے کو دیکھ سکیں گے بلکہ ممکن ہے کہ اس کے نیچے سیارہ عطارد کی جھلک بھی دیکھ پائیں۔