Jasarat News:
2025-04-26@02:30:41 GMT

شہر میں خاتون سمیت2افراد نے خود کشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد اورنبی بخش کے علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن اور ذہنی مریض شخص نے پھندا لگا کراپنی جانیں لے لیں۔لیا قت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد بی ایریا گجر نہاری والی گلی میں واقع مکان نمبر 37/26 میں مقیم 21 سالہ نیہازوجہ عثمان نے جمعرات کی صبح ساڑے 8 سے نوبجے کے درمیان ڈوپٹے کی مدد سے پنکھے میں لٹک کر خودکشی کرلی، ایس ایچ او کے مطابق کمرے کی اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی، متوفیہ نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقع گھریلو تنازع معلوم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔ ادھرنبی بخش تھانے کی حدود رام سوامی عوامی بیکری کے قریب واقع ایک گھر میں بدھ اور جمعرات کی شب 30 سالہ بابر ولد محمد یونس نے رسی کی مدد سے پنکھے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔لیگ اسپنر شاداب خان  نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے۔شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔شاداب خان پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔ ان سے قبل حسن علی،  وہاب ریاض اور  شاہین آفریدی بھی  وکٹوں کی سنچری کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: عبداللہ ہارون روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کراچی؛ صدر میں واقع شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ
  • ہری پور: منشیات کے عادی شخص نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
  • جمعرات کوعام تعطیل کااعلان
  • بلوچستان کے حالات پر پورے ملک کو تشویش ہے، لیاقت بلوچ
  • کراچی؛ ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4بچوں کے باپ کی خودکشی
  • گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی