پاراچنارواقعہ:نمائش سے گرفتارایک اورملزم کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا نسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار ایک اور ملزم 14سالہ عباس کی بھی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
اے ٹی سی کے جج نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔