Jasarat News:
2025-09-18@22:56:03 GMT

فراز الرحمن نے PBG سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر) معروف کاروباری رہنما، سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمٰن نے تنظیم سے اپنی علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کی علیحدگی نے کاروباری حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور تنظیم کے اندرونی بحران کی نشاندہی کی ہے۔فراز الرحمٰن نے اپنی علیحدگی کے بارے میں کہا کہ جب کسی تنظیم میں اصولوں اور بنیادی نظریات کی قدر نہ کی جائے تو وہاں رہنا ممکن نہیں ہوتا۔فراز الرحمٰن نے تنظیم سے علیحدگی کے باوجود پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کے مطابق فراز الرحمٰن کے علیحدہ ہونے کی بڑی وجوہات میں نظریاتی اختلافات، اندرونی سیاست اور قیادت میں عدم توازن شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فراز الرحمٰن کی علیحدگی کے بعد پاکستان بزنس گروپ کو شدید قیادت کے بحران اور اندرونی تقسیم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کی قیادت میں تنظیم نے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ان کے بغیر تنظیمی معاملات کس حد تک مؤثر طریقے سے آگے بڑھیں گے یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فراز الرحم ن

پڑھیں:

اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام اور پالیسی سازوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کی ریاست قدح کے دارالحکومت الورسیتار میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مدعو تھیں۔ مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025ء (MUNIF) کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمن اور دیگر کئی رہنماؤں و دانشوروں نے  بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء  الرحمن بھی اس کانفرنس میں امیر جماعت کیساتھ ہیں۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملائیشین اسلامک پارٹی جسے پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) بھی کہا جاتا ہے کے قائد عبدالہادی اواغ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مسائل پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے صدر اسلامک سرکل آف ملائیشیا (ICM) ڈاکٹر حیات خان، صدرICM قدح ریاست روجھان سید سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
  • پاکستان اور چین دہشتگردی،علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے، چینی عہدیدار
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • کینیڈا، سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ، ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور