ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اگر حل نہ کیا گیا تو یہ خطے میں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا محمد قاسم نون نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوس میں ملائیشیا کی مشاورتی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (ایم اے پی آئی ایم) کے صدر حاجی محمد اعظمی عبدالحمید سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت پر ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ رانا قاسم نون نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی ممکن نہیں۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے ملائیشیا پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو آسیان اور دیگر عالمی فورموں پر بھی اٹھائے۔

حاجی محمد اعظمی عبدالحمید نے اس موقع پر کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تناظر میں کشمیر ملائیشیا اور پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ حاجی محمد اعظمی عبدالحمید نے مزید کہا کہ آسیان مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور و خوض کے لیے ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کرے گا جس سے علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کی وکالت کرنے کے ملائیشیا کے عزم کو تقویت ملے گی۔ ملاقات میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن پارلیمنٹ سردار فتح علی خان میان خیل اور رکن پارلیمنٹ عقیل انجم بھی شریک تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حاجی محمد اعظمی عبدالحمید حقوق کی کہا کہ

پڑھیں:

لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی:ڈی جی آئی ایس پی آر
  • لاہور: وفاقی وزیر ماحولیاتی مصدق ملک پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان