5 اکتوبر جلاو گھیراو کیس: پولیس رپورٹ میں سلمان اکرم راجہ قصوروار قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ ، ایم پی اے امتیاز وڑائچ اور ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
یہ بھی پڑھیے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل: آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، سلمان اکرم راجہ کا موقف
دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں رپورٹ پیش کر دی جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان پر لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں تفتیش رپورٹ طلب کر لی جبکہ اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔
عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیے: جسٹس نعیم اختر افغان کا پی ٹی آئی سے وابستگی پر سلمان اکرم راجہ سے کیا مکالمہ ہوا؟
سلمان اکرم راجہ نے سماعت کے بعد عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی ڈیل سے باہر نہیں آئیں گے، وہ کئی بار بنی گالہ جیسی آفرز کو مسترد کرچکے ہیں، عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالدستی کے لیے جیل میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے اور قوم بھی ایسا چاہتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
PTI salman akram raja پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی
ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔
منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔