جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سعودی عرب میں سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں اپنے آپ کو منوایا
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سعودی عرب: جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے سعودی عرب میں ہونے والی سپیٔرز آف وکٹری ایکسرسائز 2025 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ ایکسرسائز میں جدید لڑاکا طیاروں کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی پرفارمنس نے سب کو حیران کن بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ کے طیاروں نے اس مشق میں بھرپور حصہ لیا، جس میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے، پائلٹس اور ٹیکنیکل گراؤنڈ عملہ شامل تھے۔ اس دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ہوم بیس سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی اور ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کا مظاہرہ بھی کیا۔
مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، یو اے ای، امریکا اور برطانیہ نے شرکت کی۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے
پڑھیں:
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکل آئی، مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نیوم سٹی کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ اسکائی اسٹیڈیم کی وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور محض تخیلاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034ء ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا، اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور ہے اور اُسے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
تاہم یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ سعودی حکومت 2034ء کے عالمی کپ کے لیے 15 اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جن میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں کلاؤڈ اسٹڈیم بھی شامل ہے۔
یہ اسٹیڈیم زمین سے تقریباً 350 میٹر (1 ہزار 150 فٹ) کی بلندی پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں 46 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی اور اس کو مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور کے ذریعے بجلی سپلائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز 2027ء میں ہوگا جبکہ اس کی تعمیر 2032ء میں تکمیل کو پہنچے گی۔