رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری واحد ایم این اے جو اپنی تنخواہ وصول نہیں کرتیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: خاتونِ اول، پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری 314 اراکینِ اسمبلی میں سے واحد ایم این اے ہیں جو ماہانہ تنخواہ نہیں لے رہیں، مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف سمیت 313 قانون ساز حکومت سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی این اے 207 پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو تنخواہ نہیں لے رہیں۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
گزشتہ سال ایم این اے کے طور پر حلف اٹھانے کے 2 ماہ بعد آصفہ نے گزشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ تنخواہ یا کوئی الاؤنس نہیں لیں گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
اسپیکر قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا، قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدوضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا۔
وفاقی بجٹ پر بحث21 جون کو سمیٹی جائے گی، بائیس جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 24 اور25 جون کوڈیمانڈز، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
اسپیکر نے کہا کہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ سائیس جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔