فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے باہر، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے دوران ہاتھا پائی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین کو ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا، جس پر شعیب شاہین نے فواد کو جواب دیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔
اس بات چیت کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت لفظی جھگڑا بھی ہوا۔
موقع پر موجود جیل عملے نے فوری طور پر مداخلت کی اور جھگڑا ختم کر دیا۔ فواد چودھری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: فواد چودھری شعیب شاہین
پڑھیں:
دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان، رضوان کپتان، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔